کیمرا مین کی تلاش ہے، گھر میں گھس کر ماروں گا، نبیل گبول کا وائرل وڈیو پر ردعمل
لیاری میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کےمسئلے پر چیئرمین بلاول سے بات کررہا تھا، انہوں نے کہا سب باتیں یہیں کرو گے؟ میرے دفتر آجاؤ، نبیل گبول: ادھوری وڈیو وائرل کرنے پر صحافی اور کیمرا مین کو گالی بھی دے ڈالی
پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کے ساتھ ادھوری وڈیووائرل کرنے پر شدید غصے میں ہیں۔
نبیل گبول نے بلاول بھٹو کے ساتھ ادھوری وڈیو وائرل کرنے والےصحافی اور کیمرا مین کو گالی بکتے ہوئے گھر میں گھس کر مارنے کی دھمکی دے ڈالی۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کی ترقی کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، آصف علی زرداری
کیا اسپیکر قومی اسمبلی اور ان کے بھائی قانون سے زیادہ طاقتور ہیں؟
نبیل گبول کا کہنا ہے کہ ”اگر کوئی مجھے دھکا دیتا تو اسی وقت تھپڑ بھی کھاتا،چاہےوہ کوئی بھی ہو۔انہوں نے کہاکہ بات یہ ہے کہ جہاں عزت نہ ہو وہاں بیٹھنے کی ضرورت ہی نہیں ہے“۔
وہ کیمرہ مین بڑا حرامی ہے جس نے میری آدھی ویڈیو وائرل کی اسے تلاش کر رہا ہوں گھر میں گھس کر ماروں گا بلاول سے میں نے @KElectricPk پہ بات کی مجھے کوئی دھکا دیتا تو مار کھاتا ایسی جگہ جاتا ہی نہیں جہاں عزت نہ ہو ، میڈیا والے بڑے حرامی ہیں
سردار نبیل گبول ، رہنماء پیپلز پارٹی pic.twitter.com/z4TMUDnX3f— Faizullah Khan فیض (@FaizullahSwati) June 23, 2023
انہوں نے میڈیا پرسنز اور کیمرامین کو گالی دیتے ہوئے کہاکہ” میں تو اس کے پیچھے لگاہوں، اسے گھر میں گھس کر ماروں گا،کیوں کہ وہ جو باتیں کررہا ہے وہ نہیں دکھایا، چیئرمین بلاول نے تو بڑے پیار سے مجھے تھپکی دی“۔
انہوں نے واقعے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہاکہ”چیئرمین بلاول، میئر کراچی کی تقریب حلف برداری میں بیٹھے ہوئے تھے، کیونکہ لیاری کے عوام اس وقت بہت عذاب میں ہیں، سولہ،16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہےاور ہم کچھ نہیں کرپارہےہیں،16 گھنٹے بجلی نہیں ہے،میں نے چیئرمین بلاول سے کہاکہ اب آپ بیچ میں آئیں“۔
نبیل گبول نے مزید کہاکہ”میں نے چیئرمین بلاول سے کہاکہ وزیراعلیٰ صاحب سے 2 ملاقاتیں کرچکے ہیں جس کا کوئی نتیجہ نہیں آیا ہے،آپ دیکھیں میں وڈیو میں وزیراعلیٰ کی طرف اشارہ کررہا ہوں کہ دو ملاقاتیں ہوئی ہیں لیکن کچھ نہیں ہوا، جس پر چیئرمین نے کہاکہ میں اسلام آبادجارہا ہوں واپس آکر ملاقات کرتاہوں“۔
انہوں نے کہاکہ”میں نے چیئرمین سے کہاکہ اگر ایم ڈی کےالیکٹرک کو بلارہے ہیں تو ایم ڈی سوئی گیس کو بھی بلائیں کیونکہ گیس بھی نہیں ہے“۔نبیل گبول نے کہاکہ” اس پر چیئرمین بلاول نے ہلکے پلکے انداز میں کہا کہ سب کچھ باتیں یہیں کریں گے؟ میرے دفتر آجائیں“۔
انہوں نے کہاکہ”میری اس بات کی تصدیق سینیٹر سعید غنی نے بھی کی ہےاور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی پریس کانفرنس میں میری بات کی تصدیق کی ہے“۔انہوں نے کہاکہ جتنا آپ کیخلاف سازشیں کی جاتی ہیں اور جتنا آپ کا گھیرا تنگ کی جاتا ہے اللہ اتنا ہی آپ کو اٹھاتا ہے۔