چیئرمین تحریک انصاف نے جیل میں پی ٹی آئی کارکنان پر ہونے والے تشدد کی ویڈیو جاری کردی
پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو شدید گرم موسم میں ، نہایت بُری کیفیت میں رکھا جارہا ہے تاکہ انہیں اپنے ہوش و حواس سے محروم کیا جا سکے۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کی جانب سے جیل میں تحریک انصاف کے کارکنان اور سپورٹرز کیساتھ روا رکھے جانے والے غیرانسانی سلوک کی ویڈیو جاری کردی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی گئی ویڈیو پر چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ "حکّام کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنان اور سپورٹرز کیساتھ روا رکھا جانے والا غیرانسانی سلوک نہایت شرمناک ہے۔”
پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی سیاست کے انتخاب اور احتجاج کا اپنا آئینی حق استعمال کرنے کی پاداش میں سلاخوں کے پیچھے پھینکا گیا۔”
یہ بھی پڑھیے
کیمرا مین کی تلاش ہے، گھر میں گھس کر ماروں گا، نبیل گبول کا وائرل وڈیو پر ردعمل
اہلیہ عمر سرفراز چیمہ اور پی ٹی آئی چکوال کے ضلعی صدر کے صاحبزادے گرفتار
سربراہ تحریک انصاف نے مزید لکھا ہے کہ "جہاں اس شدید گرم موسم میں انہیں نہایت بُری کیفیت میں رکھا گیا ہے تاکہ انہیں اپنے ہوش و حواس سے محروم کیا جا سکے۔”
حکّام کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنان اور سپورٹرز کیساتھ روا رکھا جانے والا غیرانسانی سلوک نہایت شرمناک ہے۔
انہیں اپنی سیاست کے انتخاب اور احتجاج کا اپنا آئینی حق استعمال کرنے کی پاداش میں سلاخوں کے پیچھے پھینکا گیا جہاں اس شدید گرم موسم میں انہیں نہایت بُری کیفیت میں رکھا… pic.twitter.com/6IKbnUrgRB
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 24, 2023
سابق وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ "ان کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صحت اس ویڈیو میں ملاحظہ کی جاسکتی ہے جو ان سے فون چھینے جانے سے پہلے بنائی گئی۔”
تحریک انصاف کے سربراہ نے مزید لکھا ہے کہ "نام نہاد ”جمہوری تحریک“ کے لبادے میں قائم کئے گئے وحشت و بربریت کے راج نے ہماری جمہوریت اور ہمارے سماج کی اخلاقی و معاشرتی اقدار کو ناقابلِ تلافی، ناقابلِ تصوّر نقصان پہنچایا ہے۔”









