دبئی پاکستانی سیاست کا مرکز بن گیا، کیا پک رہا ہے؟

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز  شریف ، مریم نواز ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو ، سابق صدر آصف زرداری اور اطلاعات کے مطابق جہانگیر ترین بھی دبئی میں موجود ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحب زادی مریم نواز ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری کی دبئی میں موجودگی کے ساتھ ہی دبئی پاکستانی سیاست کا مرکز بن گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ محفوظ راستہ چاہتے ہیں وہ جیل نہیں جانا چاہتے ہیں اس لیے انہوں نے دبئی میں ڈیرے جما رکھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ساتھ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کراچی سے دبئی پہنچ گئے اور جبکہ سابق صدر آصف زرداری بھی لاہور سے دبئی پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے 

چیئرمین تحریک انصاف نے جیل میں پی ٹی آئی کارکنان پر ہونے والے تشدد کی ویڈیو جاری کردی

کیمرا مین کی تلاش ہے، گھر میں گھس کر ماروں گا، نبیل گبول کا وائرل وڈیو پر ردعمل

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف اپنے داماد اور وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار کی رہائش گاہ ایمریٹس ہلز میں مقیم ہیں۔ یو اے ای میں نواز شریف کی آمد کے بعد انہیں دبئی کی حکومت کی جانب سے خصوصی پروٹوکول فراہم کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف شاہی خاندان کے اہم افراد اور بزنس کمیونٹی کے اہم لوگوں سے چھ سے زیادہ ملاقاتیں کرچکے ہیں۔ ان ملاقاتوں میں میں ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی موجود تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے دبئی میں اپنا قیام ایک ہفتے کے لیے بڑھا دیا ہے ، یہاں سے وہ  ابوظہبی اور پھر سعودی عرب  جائیں گے ، اور پھر دبئی سے واپس آئیں گے۔ اطلاعات کے مطابق نواز شریف اپنے خاندان کے ساتھ  عیدالاضحیٰ دبئی میں منائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کےلیے آئینی  اور قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے ۔ وطن واپسی کے حوالے سے روڈ میپ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔

نواز شریف کی آنے والے دنوں میں دیگر اہم سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں جو چند روز میں دبئی پہنچ جائیں گے۔

دوسری جانب نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے قانونی ٹیم تشکیل دے دی گئی ، اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، عطاء اللہ تارڑ اور عرفان قادر بھی قانونی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری بھی عید دبئی میں منائیں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی دبئی پہنچ گئے۔

نیوز 360 کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین بھی اس وقت دبئی میں موجود ہیں۔

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق اس ساری صورتحال میں آصف علی زرداری کا نقطہ نظر یہ ہےکہ میاں نواز شریف دیر نہ لگائیں اور جلد از جلد خود کو پاکستانی عدالتوں میں پیش کریں دیں۔

تبصرہ

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آصف زرداری ، نواز شریف کی وطن واپسی کو جلد از جلد ممکن اس لیے بنانا چاہتے ہیں ، تاکہ عام انتخابات تاخیر کا شکار نہ ہوں۔ کیونکہ اگر انتخابات تاخیر شکار ہوتے ہیں تو نواز شریف صاحب پھر سے خود کم از کم پنجاب کی حدتک تو مضبوط کرلی لیں گے ، آخر ان کا اسٹیک ہے اور ووٹ بینک ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری متحدہ عرب امارات، جاپان اور امریکا بھی جائیں گے تاہم وہ اور ان کے والد آصف علی زرداری عیدالاضحی یو اے ای میں اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کے گھر پر منائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری دبئی ہی سے سرکاری دورے پر جاپان جائیں گے۔ جاپان کا 2 روزہ دورہ جاپانی وزیر خارجہ کی دعوت پر ہو گا جہاں سے وہ امریکہ جائیں گے جہاں وہ امریکی تھنک ٹینکس سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ تحاریر