حریم شاہ سے زیادہ مشہور ہوگیا ہوں وہ میرا انٹرویو کرنا چاہتی ہے، نبیل گبول
دوست نے مشورہ دیا ہے کہ حریم شاہ سےدور رہوں ورنہ میری بھی وڈیوز لیک ہوجائیں گی، رہنما پیپلزپارٹی
پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ سے زیادہ مقول ہونے کا دعویٰ کردیا۔
نبیل گبول کہتے ہیں کہ حریم شاہ نے مجھ سے خود رابطہ کیا ہے، وہ میرا انٹرویو کرنا چاہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کیمرا مین کی تلاش ہے، گھر میں گھس کر ماروں گا، نبیل گبول کا وائرل وڈیو پر ردعمل
میرے دادا نے کراچی کی 70 فیصد زمین خرید لی تھی، نبیل گبول کادعویٰ
ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم سے گفتگوکرتے ہوئے نبیل گبول نے کہاکہ”آپ لوگ حریم شاہ سے میرا موازنہ کروارہے ہو کہ آپ حریم شاہ سے زیادہ مشہور ہوگئے ہو،تو بھئی اگر میں حریم شاہ سے زیادہ مشہور ہوگیاہوں تو وہ پتہ نہیں کیوں مجھ سے رابطے کررہی ہے“۔
میں حریم شاہ سے زیادہ مقبول ہوگیا ہوں اس لیے حریم شاہ مجھ سے ملنے کے لیے رابطے کررہی ہیں۔ لیکن ایک دوست وزیر نے مشورہ دیا کہ دور رہو ورنہ تمہاری بھی (نازیبا) وڈیوز لیک ہوجائیں گی، پیپلرزپارٹی رہنما اور سابق وفاقی وزیر نبیل گبول کا بیان@_Hareem_Shah @Nabilgabol pic.twitter.com/2J4UdHvlhr
— Salaar (@HamzaNawab19) June 26, 2023
ایک سوال پر انہو ں نے کہاکہ” حریم شاہ مجھ سے رابطہ کررہی ہے کہ آپ بڑےمشہور ہوگئے ہیں، میں نے آپ کے بہت سے شوز دیکھے ہیں اور آپ اس وقت مجھ سے زیادہ مشہور ہوچکے ہیں لہٰذا میں آپ کا انٹرویو لیناچاہتی ہوں“۔
انہوں نے مزید کہا کہ”لیکن مجھے ایک دوست نے مشورہ دیا ہے کہ دور رہو ورنہ تمہاری بھی وڈیوز لیک ہوجائیں گی“۔