پاکستان پیپلز پارٹی نے نگراں وزیراعظم کے نام کے حوالے چلنے والی خبروں کو فیک قرار دے دیا

وفاقی وزیر شیریں رحمان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نگراں سیٹ اپ نیوٹرل ہو ، جس نام کے حوالے سے میڈیا پر شور مچایا جارہا ہے وہ سب فیک نیوز ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیریں رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے حوالے سے کوئی نام فائنل نہیں ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کے رہنما اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہمارے ساتھ کوئی نام شیئر ہی نہیں تو فائنل کیسے ہوگا۔

شیریں رحمان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نگراں سیٹ اپ نیوٹرل ہو ، جس نام کے حوالے سے میڈیا پر شور مچایا جارہا ہے وہ سب فیک نیوز ہیں۔ کوئی مزاکرات نہیں ہوئے کوئی نام شیئر نہیں ہوئے۔ جبکہ یہاں چل پڑی لمبی لمبی فائنل خبریں ، جو سب جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ہماری طرف سے کسی نام پر کوئی فائنل فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

جی ڈی اے اور ایم کیو ایم رعنا انصار کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے پر متفق

امریکی سائفر میرے لیے نہیں جنرل باجوہ کے لیے آیا تھا، عمران خان کا دعویٰ

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، جیسے ہی مذاکرات ہوتے ہیں کوئی نام فائنل ہوگا تو سب کے ساتھ شیئر کردیا جائے گا، فی الحال ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی نام شیئر نہیں ہوا ، جب نام شیئر نہیں ہوا تو آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ نام فائنل ہوگیا ہے۔ میرے ساتھ جو خبریں شیئر کی گئی ہیں وہ تو فائنل فائنل ہیں۔ میری گذارش ہے کہ برائے مہربانی قیاس آرائیوں پر بات نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری بات یہ ہے ہم نے وقت پر انتخابات کرانے کی بار بار بات کی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اسی میں ملک کا استحکام ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ کہا ہے کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔ وہ ٹرم چاہے 60 دنوں کی ہو یا 90 دنوں کی۔ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن اپنے قوائد و ضوابط کے تمام انتخابات کا انعقاد کرے۔ انتخابات میں سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے۔

متعلقہ تحاریر