وزیراعظم عمران خان وزیرداخلہ شیخ رشید سے ناراض ہوگئے

 سندھ ہاؤس کے باہر احتجاج سے صحیح طور پرنہ نمٹنا اور شیخ رشید کے موجودہ سیاسی صورتحال میں غلط مشورے وزیراعظم کی ناراضی کی وجہ بنے

وزیراعظم عمران خان وزیرداخلہ شیخ رشید سے ناراض ہوگئے۔

 سندھ ہاؤس کے باہر احتجاج سے صحیح طور پرنہ نمٹنا اور شیخ رشید کے موجودہ سیاسی صورتحال میں غلط مشورے وزیراعظم کی ناراضی کی وجہ بنے۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہوئی تو قومی اسمبلی میں دھرنا دینگے، بلاول بھٹو

کیا ادارے اب بھی نیوٹرل نہیں؟ گورنر سندھ اور انصار عباسی نےنئی بحث چھیڑ دی

نیوز360 کو تحریک انصاف کے اندرونی ذرائع نے بتایا  ہے کہ وزیراعظم  عمران خان  کی شیخ رشید سے  ناراضی کی پہلی وجہ تو سندھ میں گورنر راج لگانے   کی تجویز بنی ۔ دوسرا وزیراعظم کو اس بات پر بھی شدید غصہ ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور کارکنان سندھ ہاؤس جانے کیلیے ریڈ زون کے باہر جمع ہورہے تھے تو اسلام آباد پولیس حرکت میں کیوں نہیں آئی۔وزیراعظم نے گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی تمام تر ذمے داری شیخ رشید پر عائد کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے ایم این ایز  سے احتجاج سے متعلق استفسار کیا تو وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ احتجاج میں کراچی کے ایم این ایز اور کارکنان ملوث ہیں   اور اس احتجاج کا پی ٹی آئی اسلام آبادسے کوئی تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ تحاریر