چیئرمین پی ٹی آئی کا مہنگائی اور نیب قانون کے خلاف 2 جولائی کو جلسے کا اعلان
سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے مہنگائی ، امپورٹڈ حکومت اور نیب قانون میں ترامیم کے خلاف اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں بڑا جلسہ کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اگلے ہفتے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں عوام بڑی تعداد میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج میں شرکت کریں۔ کہتےہیں نیب قانون میں ترامیم کو آج سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا میں اگلے ہفتے 2 جولائی کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسےکا اعلان کرتا ہوں ، عوام بڑے شہروں میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کرے، اسلام آباد اور راولپنڈی کے عوام پریڈ گراؤنڈ جلسےمیں بڑی تعداد میں شرکت کریں۔
یہ بھی پڑھیے
فواد چوہدری کا الیکشن کمشنر سے حکومتی اتحاد کو ‘لوٹے’ کا نشان الاٹ کا مطالبہ
وہم و گمان میں بھی نہیں تھا آرمی چیف کی تبدیلی گلے پڑجائے گی، عمران خان
نیب قوانین میں ترمیم پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا نئے نیب قانون کے مطابق اب کسی بھی طاقتور چور کو نہیں پکڑا جاسکتا ، نئے قانون کے مطابق اب کسی بھی وائٹ کالر کرائم کو آپ پکڑ نہیں سکتے۔
عمران خان کا کہنا تھا ان چوروں نے نیب کا نیا قانون بنا کر وائٹ کالر کرائم کو بڑھاوا دیا ہے، نیا نیب قانون رہ گیا تو پاکستان ایک بنانا ری پبلک بن کر رہ جائے گا، اب کیس کرنے والے ادارے کو اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی ثابت کرنی ہو گی ، نئے قانون کے مطابق جس کے اکاؤنٹ میں پیسہ آئے گا اسے ثابت نہیں کرنا ہوگا۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا نئے نیب قانون کے تحت عوام کے چوری کئے گئے 1100 ارب روپے معاف کردیئے گئے ہیں، نئے نیب قانون کو دیکھتے ہوئے کئی لوگ کہیں گے ہمارے پیسے واپس کیے جائیں۔ نیب کے نئے قانون کو لاگو انہوں نے 1999 سے کرایا ہے۔
نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا مزید کہنا تھا ہم نے نیب قانون میں ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ، نیب قانون میں ترامیم سے پاکستان کے مستقبل کو تاریک کردیا گیا ہے ، اپنے آپ کو بچانے کے لیے یہ ملک کا نقصان کررہے ہیں ، ہمیں امید ہے کہ عدالت پاکستان میں اس قسم کا ظلم نہیں ہونے دے گی ، اپنے آپ کو بچانے کے لیے ان لوگوں نے چوری کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ ان لوگوں نے دنیا کے قانون کو الٹا دیا ہے۔ نیب ترامیم کو تسلیم کرلیا گیا تو پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ایف آئی اے نے 16 ارب روپے کا کیس پکڑا ، یہ پاکستان میں رکتے تو پوچھا جاتا۔ نئے قانون کے مطابق پیسہ اہلخانہ کے اکاؤنٹ میں رکھ دو کوئی پکڑا نہیں جائے گا۔ اربوں کی چوری کرنے والوں کے وکیل بھی بہت مہنگے ہوتے ہیں۔
سپر ٹیکس اور مہنگائی
عمران خان کا کہنا تھا حکومت کی جانب سے بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس لگایا جارہا ہے جس کی مہنگائی اور بڑھے گی اور شرح 40 فیصد سے بھی بڑھ جائے گی ، حکومت نے بجٹ میں عام آدمی کا قتل کردیا ہے، ملک کی معیشت ٹھیک کرنے کے لیے ان کی کوئی تیاری نہیں تھی۔
ان کا کہنا تھا ہم ڈالر 178 پر چھوڑ کر گئے تھے آج ڈالر 210 روپے کا ہے ۔ مہنگے ڈیزل اور پیٹرول کا سب سے زیادہ اثر کسانوں پر پڑے گا ، ملک میں کئی انڈسٹریز بند ہونا شروع ہو گئی ہیں ، سپر ٹیکس سے چیزیں بنانے کا خرچہ بڑھے گا جس سے لاگت میں اضافہ ہو گا ، بجلی ، گیس اور تیل کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافہ کردیا گیا ہے ، سپر ٹیکس سے عام آدمی پر بوجھ بڑھے گا ، پیٹرولیم لیوی کے نام پر 50 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا جائے گا۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا اب یہ لوگ دوسرا بجٹ لارہے ہیں جس سے عام آدمی کا معاشی قتل ہوگا ، تیل کی قیمتیں یہ لوگ مسلسل بڑھا رہے ہیں جس سے مہنگائی بڑھ رہی ہے،