کے پی اور پنجاب میں فتح کے جھنڈے گاڑنے کے بعد عمران خان نے سندھ میں پڑاؤ کی ٹھان لی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے عمران خان نے اب اپنا فوکس سندھ کو بنا لیا ہے ، سندھ کے عوام نئے انقلاب کے لیے تیار ہوجائیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بعد سندھ میں ڈیرے جمانے والے ہیں۔ سندھ سے بڑے بڑے نام تحریک انصاف کو جوائن کرنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف اب سندھ میں قدم رکھیں۔ سندھ کے بڑے بڑے سیاسی نام اب عمران خان کو جوائن کریں گے، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے دن کم رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مقتدر قوتیں اب بھی تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہیں، جاوید لطیف

مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز کی سپریم کورٹ اور ماضی کے فیصلوں پر کڑی تنقید

عمران اسماعیل کا کہنا تھا پارٹی چیئرمین عمران خان اب سندھ کو بھرپور ٹائم دیں گے ، ہم بھرپور طریقے سے سندھ میں آرہے ہیں، سندھ میں ظلم اور بربریت کا نظام ہے جسے ختم کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں میں سکون نہیں کبھی لسانی کبھی مذہبی فسادات کی سازش ہوتی ہے ، عوام سندھ حکومت سے ناراض بیٹھی ہیں۔ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری مہاجر ، پشتونوں ، سندھیوں اور پنجابیوں میں تقسیم ڈال رہے ہیں، یہ لوگ دن دیہاڑے لوگوں کو گولیاں مارتے ہیں،

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں خوراک کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب ڈالر اوپر اور معیشت نیچے جا رہی ہے۔تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیے جانے کی مذمت کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ اپوزیشن لیڈر علیم عادل شیخ کو دسویں مرتبہ گرفتار کیا گیا ہے تاکہ وہ بدعنوانی کی معاملات نہ اٹھائیں۔ حلیم عادل شیخ کو تھانے میں زدوکوب بھی کیا گیا۔ مراد علی شاہ اتنا ظلم کریں جتنا سہہ سکتے ہیں ، سندھ میں بارشوں سے 93 اموات ہوئی ہیں مگر وزیراعلیٰ کا فوکس پی ٹی آئی ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ہم حکومت کو نہیں گرا رہے بلکہ وہ اپنے بوجھ سے گر رہی ہے۔

عمران اسماعیل نے مطالبہ کیا کہ حلیم عادل شیخ کو رہا کیا جائے اور توقع ظاہر کی کہ عدلیہ اس معاملے پر نوٹس لے گی۔

ان کاکہناتھاکہ حکومت نام کی کوئی چیز ہی نہیں اور تمام مسائل میں وفاق خاموش بیٹھا ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان جل رہا ہے۔ڈالر اوپراور معیشت نیچے جا رہی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں مندی ہے۔ سیلاب پر توجہ نہیں دی گئی اور نومبر میں آٹے کا بحران بھی پیدا ہو گا۔حکومت کو ہم نہیں گرا رہے۔بلکہ حکومت اپنے بوجھ سے خود گر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سازش سے موجودہ حکومت بنی اب ان سے خود کچھ بھی نہیں سنبھل رہا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی سازش سے حالات خراب ہو رہے ہیں جبکہ ن لیگ میں ہمیشہ سے ایک بھائی اسٹیبلشمنٹ کی جانب اور دوسرا مخالف ہو جاتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف اور مریم نواز شہباز شریف کے خلاف محاذ بنانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر