الیکشن اکتوبر میں ہونگے،قرنطینہ والے بھی مان گئے ، شیخ رشید
نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں ، صرف فضل الرحمان رہ گئے ہیں، نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی، سربراہ عوامی مسلم لیگ
سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایک مرتبہ پھر عام انتخابات اکتوبر میں عام ہونے کا دعویٰ کردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے لکھا ہے کہ "ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں۔ اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ ، نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔”
آصف زرداری کا نام لیے بغیر شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ "قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں، صرف فضل الرحمن رہ گئے ہیں۔”
سابق وفاقی وزیر داخلہ نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "ڈالر 250 کا ، بجلی اور LPG کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرا دے گا۔”
یہ بھی پڑھیے
کنگلی حکومت کا اقتدار سے چمٹے رہنے کا فیصلہ، پی ٹی آئی کے 11 ایم این ایز کے استعفے منظور
کے پی اور پنجاب میں فتح کے جھنڈے گاڑنے کے بعد عمران خان نے سندھ میں پڑاؤ کی ٹھان لی
شہباز حکومت پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے شیخ رشید نے لکھا ہے کہ "اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے۔ نہ یہ عوام میں جانے کے قابل ، نہ فرار ہونے اور نہ باہر سے بلانے کے قابل ہیں۔”
ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں۔اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ،نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں،صرف فضل الرحمن رہ گئے ہیں۔ڈالر 250 کا،بجلی اور LPG میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرا دے گا۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 29, 2022
انہوں نے لکھا ہے کہ "اب خلق خدا فیصلہ کرے گی۔ جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشا بن گئی ہے۔ بحران سری لنکا سے لبنان عراق اور اب پاکستان کی طرف آرہا ہے،ان ہی دنوں میں یورپ میں 4 حکومتیں ختم ہو گئی ہیں۔”
واضح رہے کہ گزشتہ پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز شریف سمیت دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ، اور انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کا کہنا ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے مگر شیخ رشید نے دعویٰ کرکے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ شیخ رشید کی سیاسی چال بھی ہوسکتی ہے کہ اتنا شور مچاؤ کے مقتدد طاقتیں الیکشن کرانے پر مجبور ہوجائیں یا وہ حکومت کو مجبور کردیں۔