میاں نواز شریف نے عمران خان کو ملک کے لیے انتہائی خطرناک قرار دے دیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ کا کہنا منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی ، عمران خان کو جتنی جلدی ممکن کو کیفرکردار تک پہنچایا اس ملک کے لیے اتنا ہی اچھا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ کہتے ہیں عمران خان نے غیرملکیوں سے پیسہ لیا ، پاکستان کی معیشت ، معاشرہ اور معیشت تباہ کر کےرکھ دیا۔ ملک کو ایسی جگہ پر پہنچا دیا جہاں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا مشکل ہورہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا آج ملک کی معیشت کر سنبھالنا مشکل ہورہا ہے ، عمران خان کا تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا ، چوری اور منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی رہنما اسدعمر نے الیکشن کمیشن کو سیاسی حریف قرار دے دیا
بیانات اور پریس کانفرنسز: کیا پی ٹی آئی کے عوامی بیانیے کا جواب ہوسکتی ہیں؟
میاں نواز شریف کا کہنا تھا عمران خان کہتا تھا میں بڑا دیانتدار ہوں ، میں بڑا ایماندار ہوں ، میں چوری نہیں کرتا ، باقی سب چور اور ڈاکو ہیں ، میں اکیلا ہوں جو نہ ڈاکا مارتا ہوں نہ چوری کرتا ہوں ،،، آج تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا ثابت ہو گیا ہے۔
لندن:عمران خان کہتا تھا کہ وہ ایماندار ہے چوری نہیں کرتا۔آج سب سے بڑی چوری اور سب سے بڑی منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی،نواز شریف pic.twitter.com/QIX8B7rbUH
— 24urduNews (@24urduNews) August 2, 2022
مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد کا کہنا تھا عمران خان کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری ثابت ہو گئی ، سب سے بڑی منی لانڈرنگ ثابت ہو گئی ، چند دن پہلے عمران خان کہتا اگر تھوڑی سے منی لانڈرنگ کرلی تو کیا ہوا؟ اصل میں اس کو پتا تھا کہ اس نے بہت بڑی منی لانڈرنگ کی ہوئی ہے ، اس لیے تو بار بار کہتا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دے استعفیٰ دے ،،، اور اب اس نے الیکشن کمیشن آفس کے سامنے احتجاج کی کال بھی دی ہوئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ کا کہنا تھا جتنی جلدی اس بندے (عمران خان) کو کیفرکردار تک پہنچایا اس ملک کے لیے اتنا ہی اچھا ہے ، اب میں کیا کہوں کہ یہ بندہ پاکستان کے لیے کتنا خطرناک ہے ، اس سے زیادہ کیا ثبوت ہوسکتا ہے کہ اسمتھ کا جس کمیونٹی سے تعلق ہے آپ سب جانتے ہیں۔
سربراہ ن لیگ کا کہنا تھا کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا آؤ ہمارے پاس اپنا کیس لے کر آؤ ہم فیصلہ سنائیں گے ، کھوسہ صاحب نے عمران خان سے کہا کیوں سڑکوں پر گھومتے ہو، اب کھوسہ صاحب کو بھی اس بات کا جواب دینا پڑے گا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کوئی حد ہوتی ہے ناانصافیوں کی ، ظلم کی اور زیادتیوں کی۔ میرے ساتھ ظلم کرتے کرتے پاکستان کو ڈبو دیا ، پاکستان کو تباہ و برباد کردیا۔ پاکستان کو ایسی جگہ پر پہنچا دیا جہاں پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا مشکل ہورہا ہے۔