تحریک انصاف سے مائنس ون کرنے کا بھانڈا اسد عمر نے پھوڑ دیا
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے تحریک عدم اعتماد سے قبل مجھ سمیت تین افراد کو وزارت عظمیٰ کی پیش کش کی گئی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ، کہتے ہیں تحریک عدم اعتماد سے دو روز قبل مائنس عمران خان فارمولا دیا گیا تھا۔
سیاست ڈاٹ پی کے کو دیئے جانے والے انٹرویو میں رہنما تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا تھا تحریک عدم اعتماد سے دو روز قبل وزارت عظمیٰ کے لیے عمران خان کے علاوہ تین نام پیش کرنے کا کہا گیا، جن میں میرا نام بھی شامل تھا۔
یہ بھی پڑھیے
تاحیات نااہلی کے خاتمے کے لیے قانون لا رہے ہیں، اسحاق ڈار
موروثی سیاست کی انتہا: شاہ محمود نے بیٹے کی خالی نشست پر بیٹی کو ٹکٹ دلوادیا
اسد عمر کا کہنا تھا کہ "میں نے پیش کش لے کر آنے والے کہا تمہارا دماغ خراب ہوگیا ہے ، عمران خان کے بغیر تحریک انصاف ہے کیا۔
مجھے @Asad_Umar کو کہا گیا کہ "عمران خان کے علاوہ تین نام پیش کر دیے جائے (وزیراعظم ) لیے اور ان میں ایک نام میرا (اسد عمر ) کا بھی ہو گا، میں نے کہا تمہارا دماغ خراب ہے، @ImranKhanPTI کے علاوہ @PTIofficial ہے کیا ۔@siasatpk pic.twitter.com/ENiCJwlUS4
— Jamal Ahmad (@JamalAhmad1213) August 6, 2022
اسد عمر کا کہنا تھا عمران خان غیرجانبدار اداروں پر یقین رکھتے ہیں ، عمران خان کو نااہل قرار دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہم کہتے ہیں اسمبلیاں ایک ساتھ تحلیل کردیں اور عام انتخابات کروا دیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا ہم انتخابات کے لیے تیار ہیں شہباز شریف سے انتخابات کا اعلان کروا دیں ہم بیٹھ کر بات کرلیتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے بھی اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ مقتدر قوتوں کی جانب سے مائنس عمران خان فارمولا دیا گیا تھا۔