شہباز گل کو جہاں رکھا جائے اس جگہ سب کی رسائی ہونی چاہیے، اسد عمر

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے شہباز گل سے مرضی کا بیان حاصل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہباز گل پر بدترین جسمانی تشدد کیا گیا ہے ، شہباز گل پر مرضی کا بیان دلوانے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ مرضی کا بیان دلوانے کے لیے شہباز گل کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے ، ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ ان کا مقصد تشدد کرکے من گھڑت بیان دلوانا چاہتے ہیں، جسمانی تشدد ہوچکا ہے ، شواہد کورٹ میں جج کو دکھائے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اماراتی صدر نے آرمی چیف کو آرڈر آف دی یونین ایوارڈ سے نوازا

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، نواز شریف کی سیاسی اور قانونی مشکلات مزید بڑھ گئیں

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا جس جگہ پر شہباز گل کو رکھا جائے اس جگہ کا سب کو پتا ہونا چاہیے، اور یہ بھی یقین دہانی کرائی جائے کہ شہباز گل پر تشدد نہیں ہوگا۔

خواجہ آصف پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا وزیر دفاع کا اسٹیٹمنٹ بڑا ہی مضحکہ خیز ہے، ماحول بنانے کی کوشش کی گئی کہ پی ٹی آئی نے فوج کے خلاف مہم چلانے کی کوشش کی۔ کہا گیا کہ لسبیلہ حادثے پر تحریک انصاف نے فوج کے خلاف مہم چلائی ، جو پاکستان سے محبت کرتا ہے اس کے لیے یہ لمحہ فکریہ تھا۔ ہمارے خلاف بہت ہی گھناؤنی سازش رچائی جارہی ہے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا پنجاب کی عوام نے اس حکومت سے پنجاب چھینا ہے ، ہر علاقے کے لوگ آج عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ تحاریر