ریاست بچانے کیلئے سیاست کی قربانی دی ہے، جاوید لطیف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کا کہنا ہے نوازشریف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل ہے تو کون ہے جو عمران خان کو گرفتاری سے بچا رہا ہے۔
وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل ہوسکتے ہیں تو عمران خان کرپشن اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد نا اہل کیوں نہیں ہو سکتے، کون ہے وہ جو عمران خان کی ریکارڈ تقریر چلوا رہے ہیں ہم پر تو مکمل پابندی رہی، اگر کسی نے مقدمے بنانے ہیں تو شوق پورا کر لیں ایسا جواب دیں گے نانی یاد آجائے گی۔
ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کے دوران لیگی رہنما جاوید لطیف کی پی ٹی آئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ریاست بچانے کےلئے سیاست کی قربانی دی لیکن قربانی اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتی جو معیشت کو اس حال تک پہنچانے والے لوگوں کے کردار کو بے نقاب نہیں کریں گے، آج بھی اگر کوئی کہے راولپنڈی والی گفتگو پر گرفتار کیا تو سب سے پہلے توشہ خانہ ،کرپشن اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سزا دی جائے نوازشریف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل ہے تو کون ہے جو عمران خان کو گرفتاری سے بچا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
راولپنڈی جلسے میں عمران خان کے نیوٹرلز سے کڑے سوالات
نواز شریف واپس آرہے ہیں تاکہ دیکھ سکیں کہ ادارے کتنے نیوٹرل ہوئے ہیں، جاوید لطیف
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمرانی فتنہ ختم کرکے نظریہ نوازشریف نہیں لایاجائے گا ترقی نہیں ہوگی، عمران خان نے کہ اسلام آباد پولیس نے تشدد شہباز گل نے نہیں بوٹوں والونے کیا اور فواد چودھری کس کو گالی دے رہا ہے عمران خان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا،
جاوید لطیف نے مزید کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کے بجائے کیسز کا فیصلہ کیاجائے،عمرانی کرپشن کا قوم کو بتایا جائے باہر سے پیسہ ہے کر قومی راز فروخت کئے،عمران خان کی ریکارڈنگ چلائی جا رہی ہے لیکن نواز شریف اور مریم نواز پر تو مکمل پابندی تھی ،اگر ہمارے درجنوں لوگ نااہل ہو سکتے ہیں تو عمران خان کیوں نااہل نہیں ہو سکتے.
جاوید لطیف کاکہناتھاکہ اگر ریاستی اداروں میں بیٹھے لوگوں نے آئین کے مطابق کام نہ کیا تو پھر ہمیں کچھ کرنا پڑے گا اور عوام کو ظلم و زیادتی سے بچائیں گے بجلی کے بلوں سمیت ریلیف میں رکاوٹ کےلئے وہ راستہ اپنائیں گے کہ ہم بھی عوام سے ہی ہیں.









