گجرات کا کامیاب جلسہ، عمران خان کا وزیراعلیٰ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کو خراج تحسین
عمران خان کا کہنا ہے ظہور الٰہی اسٹیڈیم کے تاریخ ساز جلسے پر گجرات کے لوگوں کی محبتوں کا قرض نہیں اتار سکتا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا گجرات کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جلسے کے لئے شاندار انتظامات کرنے پر چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری مونس الہٰی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ گجرات کے لوگوں نے کپتان کا فقیدالمثال استقبال کرکے نئی تاریخ رقم کی، میں گجرات کے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کی عدلیہ کو مضبوط کریں گے اور ہمیشہ عزت کریں گے، عمران خان
ملک میں تباہ کن سیلاب کے باجود حمزہ شہباز کا وطن واپسی سے گریز
عمران خان کا کہنا ہے ظہور الٰہی اسٹیڈیم کے تاریخ ساز جلسے پر گجرات کے لوگوں کی محبتوں کا قرض نہیں اتار سکتا۔
ان کا کہنا تھا جلسے میں بہت بڑی تعداد میں شرکت پر ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں سے تشکر کا اظہار کرتا ہوں۔ جتنے لوگ ظہور الٰہی اسٹیڈیم کے اندر تھے، اس سے زیادہ جلسہ گاہ کے باہر تھے۔
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا گجرات کے لوگوں نے جس طرح عمران خان کا والہانہ استقبال کیا وہ قابل دید تھا-
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ گجرات کے عوام نے بھرپور انداز میں جلسہ میں شرکت کر کے ایک بار پھر ہمارے دل جیت لئے ہیں- گجرات کی دھرتی وفا کرنے والوں کی ہے۔









