کنول شوزب کا حکومت پر ڈیپ فیک کی مدد سے ہراساں کرنے کا الزام

رکن قومی اسمبلی کو دبئی کے نمبروں سے دھمکی آمیز پیغامات موصول، وڈیوز رکوانے کیلیے 50 ہزار ڈالر کی ادائیگی کامطالبہ،عزت ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، میں ایسی غلاظت سے ڈرنے والی نہیں،کنول شوزب

پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی کنول شوزب  نے حکومت پر ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی وڈیو بنانے اور اسکی بنیاد پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

کنول شوزب نے واٹس ایپ پر موصول ہونے والے دھمکی آمیز پیغام کے اسکرین شاٹس  اپنیے ٹوئٹ میں شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں دبئی کے نمبروں سے دھمکی آمیز پیغامات بھیج کر ہراساں کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف کی تقرری میرٹ پر ہونی چاہیے، زرداری اور شریفوں کی مرضی کا نہیں آنا چاہیے، عمران خان

عمران خان اور ن لیگ کی قیادت کے درمیان بیک ڈور رابطے جاری، ذرائع اے آر وائی نیوز

کنول شوزب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ سم دبئی کی اور دھمکی لوکل؟ڈیپ فیک استعمال کرکے شہباز گل کی ڈپلیکیٹ وڈیوزبنانے والی فاشسٹ رجیم میدان میں مقابلے سے ڈر گئی ہےتبھی تو ایسی دھمکیاں آرہی ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ عزت ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، میں ایسی غلاظت سے ڈرنے والی نہیں،اس جنگ کی باکردار مجاہد ہوں ،ڈٹ کر مقابلہ کروں گی۔

پی ٹی آئی رہنما کی جانب سےشیئر کیے جانے والے اسکرین شاٹس میں انہیں مخاطب کرتے ہوئے آگاہ کیا گیا ہے کہ کنول ہمیں وڈیو ثبوت کے ساتھ آپ کے حوالے سے ایک کام سونپا گیا ہے۔

  ہم نے کسی بھی معاہدے پر دستخط کرنے سے پہلے ایک بار آپ کو  مطلع  کردیا ہے تاکہ آپ کو ئی مناسب مطالبہ کریں تو فریقین کیلیے موزوں ہو توہم اس کے مطابق کام کرسکتے ہیں۔

پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ سیاست دانوں نے ایک دوسرے کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا سہارالیا ہے  جس پر ہرکسی  لیک وڈیوز  موجود ہیں ۔

پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ مختصر بات کریں تو اگر آپ اپنی ویڈیو کو مین اسٹریم میڈیا پر روکنا  چاہتی ہیں تو ہم  رکواسکتے ہیں اور آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہماری ٹیم آپ کی ویڈیوز کو  جھوٹی یا من گھڑت ثابت کرسکتی ہے اور پھر تمام ناظرین اسے جعلی تسلیم کرلیں گے۔

پیغام میں بلیک میلنگ کے اندا زمیں کہا گیا ہے کہ حالانکہ ہم  نے مشاہدہ کیا ہے اور تصدیق کی ہے کہ یہ آپ کی ذاتی ویڈیو ہے، لیکن بہرحال اگر ہماری ٹیم  کو ہفتہ 3 ستمبر سے قبل سروس چارجز موصول ہوجاتے ہیں تو ہم دوسرے فریق کو روکنے کاوعدہ کرسکتے ہیں جو ہماری ٹیم کا ہر مطالبہ پورا کرنے کیلیے تیار ہے لیکن ہم ہمیشہ کسی  بھی فرد کی  کسی  بھی چیز کو نظر انداز کرنے کو ترجیح دیتے ہیں   اور آج پھر ہم آپ کو جلد از جلد ادائیگی کرنے کی براہ راست پیشکش کرتے ہیں تاکہ ہم ہر چیز کو روک سکیں۔

پیغام میں خبردار کیاگیا ہے کہ اس پیغام کو کسی  بھی قسم کی بلیک میلنگ سمجھنے  اوراس پر  وقت ضائع کرنے سے گریز کریں کیونکہ اگر ہم نے دوسرے فریق کی درخواست کو ٹھکرا دی تو بھی وہ  اس وڈیو کو پھیلانے کیلیے کسی دوسرے فریق کی خدمات حاصل کرلے گا۔

پیغام بھیجنے والنے کنول شوزب کو مشورہ دیا ہے کہ  مثبت سوچیں اور اب جواب دیں کہ ہمارے رابطے کی قیمت کون ادا کرے گا؟ اور اگر نہیں تو ایک بار سوچنے کی کوشش کریں کہ اگر ہم نے دوسرے فریق کی درخواست کو ٹھکرا دیا تو وہ کسی دوسرے کو نوکری پر رکھ لیں گے اور پھر ہم کسی صورت میں ذمہ دار نہیں ہوں گے اور اگر آپ  ادائیگی کرتی ہیں تو پھر ہم جانتے ہیں کہ سیاسی مخالفت اور بدنامی کیلیے بنائی گئی  کسی بھی وڈیو کو کیسے رکوانا ہے اور کیسے کسی اصلی وڈیو کو جعلی یا من گھڑت یا بے کار  ثابت کرنا ہے۔

 کنول شوزب کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اس وڈیو کے بارے میں سوچیں اور خاموشی سے فیصلہ کریں۔دھمکی دینے والوں نے کنول شوزب سے 50 ہزار ڈالر ادائیگی کا مطالبہ کرتےہوئے کہا ہے کہ اگرچہ یہ بہت کم رقم ہے لیکن ہماری بین الاقوامی ٹیم کے لیے ضروری ہے  جو ہر چیز کو روک سکتی ہے یہاں تک کہ اگر کوئی دوسرا اسے اپ لوڈ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، تو وہ اسے جعلی یا من گھڑت بھی  پائے گا لہٰذا اگرآپ  متفق ہیں تو آپ کو اکاؤنٹ نمبر یا رابطے کی تفصیلات کیلیے جواب دینا ہوگا جہاں آپ مطلوبہ سروس چارجز  پہنچائیں   گی یا منتقل کریں گی۔

متعلقہ تحاریر