ہفتے سے میری تحریک شروع ہونے جارہی ہے، عمران خان

پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا ملکی کرنسی 33 فیصد تک گر چکی ہے۔ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے ، میں کال دوں گا تو ملک میں حقیقی آزادی آئے گی۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہفتے سے میری تحریک شروع ہو جائے گا جب میں کال دوں گا تو آپ سب نے میرے ساتھ نکلنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں آل پاکستان لائرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا شہباز شریف جہاں جاتا ہے ہاتھ آگے پھیلا دیتا ہے۔ یو این سیکریٹری جنرل سے شہباز شریف کہتا ہے ہمیں پیسے دے دیں وعدہ کرتے ہیں چوری نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

شہری کی بازیابی کا معاملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئی جی کو سخت حکم

خاتون جج دھمکی کیس ، عدالت کا عمران خان کے خلاف دہشتگردی کی دفعہ ختم کرنے کا حکم

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا ملک کا قانون درست کردیں تو ملک میں سرمایہ آنا شروع ہو جائے گا، قانون کی حکمرانی کے لیے وکلاء کا کھڑا ہونا ان کی ذمہ داری ہے۔ اس لیے جب میں کال دوں تو وکلاء نے میرے ساتھ نکلنا ہے۔

حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک وزیراعظم اور اس کی 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ جن لوگوں کے پیسے باہر ہیں انہیں آئندہ انتخابات میں ووٹ نہ دینا ، عوام غریب اور امیر مزید 33 فیصد امیر ہو گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا ملکی کرنسی 33 فیصد تک گر چکی ہے۔ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے ، میں کال دوں گا تو ملک میں حقیقی آزادی آئے گی، امپورٹڈ حکومت ملک کو دلدل کی جانب لے کر جارہی ہے ، مہنگائی اوپر اور معیشت نیچے جارہی ہے، ملک کو قانون کی بالادستی کی ضرورت ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا ہم دوبارہ اقتدار میں آکر ملک کو دلدل سے نکالیں گے، میں نے کسی ملک میں قبضہ گروپ نہیں دیکھے ، دنیا میں کسی ملک کے وزیراعظم کی اربوں روپے کی جائیداد باہر نہیں ہے ، زرداری اور نواز شریف کا پیسہ ملک سے باہر پڑا ہے، جہاں قانون کی بالادستی نہیں ہوتی وہاں سرمایہ کاری نہیں آتی ، قانون نافذ کرنے والے ہی قانون توڑ رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر