آڈیو لیک سکینڈل: نواز و مریم کی سیاست کو شہباز و حمزہ سے خطرات کا سامنا
آڈیو لیک سکینڈل کے بعد شہباز شریف کا پی ایم او پر قبضہ نواز اور مریم کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن گیا جس نے ان کے سیاسی کیریئر کو خطرے میں ڈال دیا، ملکی سیاسی امور پر نظر رکھنے تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ لیک آڈیو کلپس سے نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے والد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سیاست ختم ہو جانے کا امکان ہے
آڈیو لیک سکینڈل کے بعد شہباز شریف کا پی ایم او پر قبضہ نواز اور مریم کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن گیا جس نے ان کے سیاسی کیریئر کو خطرے میں ڈال دیا۔
پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہبازشریف کی جان بسے وزیراعظم ہاؤس کو مکمل طور پر اپنے زیر اثر کرنے کے بعد وہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کیلئے خطرہ بن کر ابھرے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
آئی ایم ایف نے بیوروکریسی اور سیاستدانوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی
آڈیو لیک سکینڈل کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے پرائم منسٹر آفس (پی ایم او) پر مکمل قبضہ کے بعد لیگی قائد میاں نوازشریف اور نائب لیگی صدر مریم نواز کا سیاسی کیریئر خطرے میں پڑ گیا ہے۔
پی ایم او سے بیک ٹو بیک آڈیو لیکس نے نوازشریف اور مریم نواز کے لیے سنگین مشکلات پیدا کردیں کیونکہ حالیہ لیک ہونے والے آڈیو کلپس نے اعلیٰ سیاستدانوں کے بیانیے کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا۔
تازہ ترین آڈیو لیک میں مریم نواز سامنے آئی ہیں جس میں وہ مبینہ طور پر سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی واپسی کے بدلے اپنے والد کی واپسی کے لیے بات چیت کر رہی تھیں۔
سنتاجا،،،،، شرماتاجا،،،
مشرف کے بدلے میں اسحاق ڈار، نواز شریف کی واپسی،،،، pic.twitter.com/2tXfFA6C9h— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) September 27, 2022
ایک آڈیو لیک نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم کے اپنے داماد کی فرم کے لیے پاور پلانٹ کی مشینری بھارت سے درآمد کرنے کے اصرار کو بے نقاب کیا۔
مریم نواز نے ایک آڈیو لیک میں پرویز مشرف کی واپسی کے بدلے اسحاق ڈار اور اپنے والد کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس سہولت کاری کی صورت میں مخلوط حکومت کے سیاسی نتائج پر بھی بات کی۔
ملکی سیاسی امور پر نظر رکھنے والوں کاکہنا ہے کہ اس پوری آڈیو کا سب سے بڑا سیاسی نقصان لیگی قائد سابق وزیراعظم نوازشریف اور لیگی نائب صدر مریم نواز کو ہوگا ۔
تجزیہ نگاروں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس سے لیک آڈیو کلپس سے نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے والد سابق وزیراعظم نوازشریف کی سیاست ختم ہو جانے کا امکان ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مبینہ آڈیو کلپس وزیراعظم آفس سے لیک ہو رہے ہیں جو ظاہر ہے شہباز شریف کے زیر اثر ہے، ایسا نہیں ہے کہ پی ایم او میں مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف تانے بانے بُنے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آڈیو لیک اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں حساس ادارے کے لوگ بھی شریک شامل ہونگے ۔