بہت اچھا ہوا میری آڈیو لیک ہوگئی میں چاہتا ہوں سائفر بھی لیک ہوجائے، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ میں نے ابھی سائفر پر کھیلنا شروع کہاں کیا ہے ، ابھی تو کھیلنا شروع کروں گا۔

اپنی آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میری آڈیو لیک کرکے بڑا اچھا کام کیا ہے ، اب میں بتاؤں گا کھیلنا کیسے ہے۔
پنجاب ہاؤس آمد کے موقع پر میڈیا کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا ابھی انتظار کرنا ہوگا کہ مذاکرات ہوں گے یا دھرنا۔ کس وقت کیا ہوگا یہ دیکھنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سابق وزیراعظم اور سابق پرنسپل سیکریٹری کی آڈیو لیک، سائفر کی سازش بے نقاب
پرویز مشرف کے بدلے نواز اور اسحاق کی واپسی، مریم نواز رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں
اپنی مبینہ آڈیو لیک پر صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ آڈیو شہباز شریف وغیرہ نے لیک ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ بڑا اچھا کیا ہے انہوں نے آڈیو لیک کرکے ، میں تو چاہتا ہوں کہ سائفر ہی لیک ہو جائے۔ سب کے سامنے آجائے کہ کیا ہوا تھا۔ تاکہ سب کو پتا چلے کہ کتنی بڑی بیرونی سازش ہوئی ہے۔
تیرے باہج قیامت ہے نیازی
سائفر بھی لیک کر دیں سائفر پر ابھی تک کھیلا نہیں pic.twitter.com/5brV2v6Q3Z
— 𝐼𝓂𝓇𝒶𝓃 𝐿𝒶𝓁𝒾𝓀𝒶 (@Lalika79) September 28, 2022
صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے آڈیو لیک میں کھیلنے کی بات کی ہے اس کو کس طرح سے ڈیفنڈ کریں گے؟
اس پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ "سائفر پر تو ابھی میں نے کھیلا ہی نہیں اب یہ ایکسپوز کریں گے تو کھیلوں گا۔
واضح رہے کہ آج سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی ایک مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں سائفر سے متعلق حکمت عملی ترتیب دینے پر گفتگو کی گئی ہے۔