حکمرانوں کا شکریہ جنہوں نے سائفر کو دوبارہ زندہ کردیا، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے دھمکیاں نہ دیں ، جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں ڈرنے والے نہیں ہیں۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ دھمکیوں نہ دو ، جیل میں ڈال ، ڈونے والے نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی کے سربراہ نے امپورٹڈ حکومت کو چیلنج دے دیا۔ کہتے ہیں تیاری کررہا ہوں کسی بھی کال دے سکتا ہوں۔

ٹیکسلا میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا جیل تو چھوٹی چیز ہے حقیقی آزادی کے لیے جان قربان کرنے کو تیار ہوں ، جھوٹ بولنے والے حکمرانوں کا شکریہ کہ انہوں نے سائفر کو دوبارہ زندہ کردیا۔ جومیں کہتا تھا سچ ثابت ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے

کیا مریم نواز نااہلی کے خاتمے  پرانتخابی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کرینگی؟

عمران خان کی نازیبا وڈیو مریم نواز نے رکوائی، حامد میر کے دعوے نے سوالات کھڑے کردیے

مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مریم بی بی سائفر کی کاپی وزارت خارجہ میں موجود ہے۔ حکمران اتحاد نیب اور ایف آئی اے کے ذریعے کیسز ختم کروا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کا سربراہ کا کہنا تھا یہ لوگ ملک کو تباہی کی جانب لے کر جارہے ہیں ، قوم ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی ، قوم کو آزاد کرانے کے لیے سارے بت توڑنے پڑیں گے۔ اب جہاد کے لیے نکلنا ہوگا۔

وزیر خارجہ پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کانپیں ٹانگنے والے بلاول بھٹو زرداری نے غریبوں کے پیسوں سے مہنگائی مارچ کیا ، سائفر کی ماسٹر کاپی فارن آفس میں موجود ہے ، سائفر گم نہیں ہوا ہے ، سائفر گم ہونے کا نیا ڈرامہ شروع کردیا گیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا ہماری حکومت کو سازش کے ذریعے گرانے والے سائفر گم ہونے کا ڈرامہ رچا رہے ہیں ، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ حقیقت قوم کے سامنے نہ آئے۔

متعلقہ تحاریر