بانی ایم کیو ایم نے پھر معافی مانگ لی، سیاست میں واپسی کے خواہشمند
آج کل پاکستان میں بڑے بڑے سیاستدانوں کی معافی کا جگہ جگہ چرچا چل رہا ہے،لوگوں نے کہا آپ بھی شریک ہوجائیں تو میں نے کہا کہ میں تو بہت مرتبہ معافی مانگ چکا ہوں، معافی مانگنے سے آدمی چھوٹا نہیں ہوجاتا، الطاف حسین نے بھارتی گانا گاکر معافی مانگی

متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے بانی الطاف حسین نے ایک بار پھر معافی مانگ لی ہے اور دیگر سیاستدانوں کی طرح قومی سیاست میں واپسی کا راستہ تلاش کررہے ہیں۔
ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آج کل پاکستان میں بڑے بڑے سیاستدانوں کی معافی کا جگہ جگہ چرچا چل رہا ہے،لوگوں نے کہا آپ بھی شریک ہوجائیں تو میں نے کہا کہ میں تو بہت مرتبہ معافی مانگ چکا ہوں اور میرا ساتھیوں کو بھی یہی درس ہے کہ اگر آپ غلطی کریں تو معافی مانگیں اس میں کوئی حرج نہیں ہے، معافی مانگنے سے آدمی چھوٹا نہیں ہوجاتا۔
یہ بھی پڑھیے
الطاف حسین سے ملاقات حریم شاہ کی آخری غلطی ثابت ہوگی؟
طالبان سے بات ہوسکتی ہے تو الطاف حسین سے کیوں نہیں ؟عامر لیاقت
بعدازاں الطاف حسین نے ساتھیوں کےایک مرتبہ پھر اصرار پر بالی ووڈ کا معروف گانا”ہم سے بھول ہوگئی ، ہم کا معافی دئیدو“گاکر سنایا۔
@altafhussain_90 Hum ko mafi dedo MQM founder leader Altaf Hussain’s special video on the miseries of people of Pakistan #MQM #pakistan #Karachi #Sindh #Multan #KPK #tiktokindia #India #usa_tiktok ♬ original sound – Altaf Hussain Official
فروری 2022 میں، 12 رکنی جیوری نے اکثریتی فیصلے میں بانی ایم کیوایم الطاف حسین کو برطانیہ کے دہشت گردی ایکٹ 2006 کے تحت”دہشت گردی کی حوصلہ افزائی“ کے دو الزامات سے بری کر دیا۔
یہ الزامات 22 اگست 2016 کو کراچی میں اپنے حامیوں سے ٹیلی فونک خطاب کے دوران کی گئی دو تقریروں سے متعلق تھے۔ بعدا زاں الطاف حسین نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بھی پاکستانی اداروں اور عدلیہ سے خود پر عائد کردہ پابندی پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
پاکستان میں حالات بدل رہے ہیں سیاسی انتقام کے دور کا خاتمہ ہورہا ہے بانی ایم کیو ایم بھی معافی مانگ چکے ان کو بھی معاف کیا جانا چاہئے کراچی اور شہری سندھ کو نمائندگی کا حق ملنا چاہئے لندن میں مقدمہ سے بری ہونے کے بعد بانی MQM @AltafHussain_90 کا پابندی کے خاتمے کا مطالبہ سنئے pic.twitter.com/axWcS7FASB
— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) October 3, 2022
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کئی سیاستدانوں کو معافی دینے کی حالیہ لہر میں الطاف حسین نے بھی پاکستانی حکام سے معافی مانگ لی۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا پاکستانی حکام بانی ایم کیو ایم کو بھی معافی دے کر دوبارہ قومی سیاست میں حصہ لینے کی اجازت دیں گے؟ اور کیا مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی طرح الطاف حسین بھی وطن واپس آنے کا سوچ رہے ہیں؟









