تحریک انصاف کی رہنما آمنہ بدر نے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو اپنا چچا قرار دیدیا

پی ٹی آئی ویمن چوہدری پرویزالہٰی کے ساتھ میرے والد صاحب کا پرانا تعلق ہے،میں ان کی بھتیجی ہوں،وہ بالکل میرے باپ کی طرح ہیں، یہ تصویر جو آپ کراپ کرکے شیئرکررہے ہیں،برائے مہربانی اس سے گریز کریں، آمنہ بدر کی اپیل

تحریک انصاف پنجاب ویمن ونگ کی  ڈپٹی جنرل سیکریٹری آمنہ بدر نے اپنی اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی تصویرسے متعلق وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو اپنا چچا قرار دیدیا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری کردہ  وضاحتی وڈیو میں کہا کہ”میرا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے،کل رات سےچوہدری پرویزالہٰی کے ساتھ  میری ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہے“۔

یہ بھی پڑھیے

ملک میں استحکام چاہیے تو غیر منتخب اداروں کو منتخب اداروں کی عزت کرنا ہوگی، فواد چوہدری

اینٹی کرپشن راولپنڈی کی عدالت کا رانا ثناء اللہ کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویزالہٰی کے ساتھ میرے والد صاحب کا پرانا تعلق ہے،میں ان کی بھتیجی ہوں،وہ بالکل میرے باپ کی طرح ہیں، یہ تصویر جو آپ کراپ کرکے شیئرکررہے ہیں،برائے مہربانی اس سے گریز کریں۔

انہوں نے کہاکہ میں ایک تہذیب یافتہ خاندان سے تعلق رکھتی ہوں،میرے بچے اور شوہر ہے،اسلام آباد میں لیبلز کے نام سے میرا اپنا اسٹور ہے اور میں بزنس وومن ہوں، برائے مہربانی ان چیزوں سے گریز کریں۔

آمنہ بدر نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ رشتوں کے تقدس کو پامال کرنا کونسی اخلاقیات ہے.ہماری طرف بھتیجیوں کا بہت احترام کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی رہنما آمنہ بدر کی وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ ایک کورپ شدہ تصویر  گزشتہ روز سے  سوشل میڈیا پربیہودہ تبصروں کے ساتھ شیئر کی جارہی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری سمیت کئی صارفین نے تصویر پر کیے گئے تبصروں کی مذمت کی ہے تھی۔

متعلقہ تحاریر