اعظم سواتی کی میڈیکل رپورٹ پر پرانی تاریخ نے حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا
پمز اسپتال کی جاری کردہ اعظم سواتی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ پر17اگست کی تاریخ درج تھی جس دن ڈاکٹر شہبازگل کے طبی معائنے کی رپورٹ جاری کی گئی تھی۔اینکر پرسن غریدہ فاروقی تاریخ دیکھے بغیر رپورٹ شیئر کردی، شیریں مزاری ودیگر کی تنقید کے بعد اسپتال انتظامیہ تاریخ درسٹ کردی

آرمی چیف اور اداروں کیخلاف ٹوئٹ کرنے کے جرم میں گرفتار تحریک انصاف کےرہنما سینیٹر اعظم سواتی کی میڈیکل رپورٹ نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا۔
ناقدین نے حکومت پر شہبازگل کی میڈیکل رپورٹ پر سینیٹر اعظم سواتی کا نام لکھ کر جاری کرنے کا الزام عائد کردیا کیونکہ پمز اسپتال کی جاری کردہ اعظم سواتی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ پر17اگست کی تاریخ درج تھی جس دن ڈاکٹر شہبازگل کے طبی معائنے کی رپورٹ جاری کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
سینیٹر اعظم سواتی آرمی چیف او ر اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹس پر گرفتار
کرپٹ ہوتا تو نواز شریف کی طرح دم دبا کر بھاگ جاتا، عمران خان
تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے آرمی چیف اور اداروں کیخلاف ٹوئٹ کرنے کے جرم میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا بعد ازاں گزشتہ روز انہیں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے ان کا 2روز جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 2 دن بعد میڈیکل رپورٹ کے ساتھ پیش کرنے کاحکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ بدھ کو ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی بریت کے بعد سینیٹر اعظم سواتی نے 2 ٹوئٹس میں آرمی چیف اور اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
Mr Bajwa congratulations to you and few with you . Your plan is really working and all criminals are getting free at cost of this country . With these thugs getting free You have legitimise corruption . How you predict now the future of this country ? pic.twitter.com/uZgHQjZ7lJ
— Senator Azam Khan Swati (@AzamKhanSwatiPk) October 12, 2022
اسلام آباد میں سیشن کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ” مجھے قانون شکنی، آئین یا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر نہیں بلکہ جنرل باجوہ کا نام لینے پر گرفتار کیا گیا ہے“۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں کس نے گرفتار کیا تو انہوں نے کہا کہ گرفتار ایف آئی اے نے کیا ہے لیکن بے لباس کرکے تشدد کا نشانہ ایجنسیوں نے بنایا ہے۔
سینیٹر اعظم سواتی گرفتار۔#News360 #BreakingNews #Azamswati pic.twitter.com/7G5OH2jWVY
— News 360 (@officialnews360) October 13, 2022
بعدازاں ایف آئی اے حکام نے عدالتی حکم پر سینیٹر اعظم سواتی کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال منتقل کیا جہاں طبی معائنے کے بعد ان کی میڈیکل رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں انہیں مکمل صحت یاب قرار دیا گیا تھا تاہم اس رپورٹ پر17 اگست 2022 کی تاریخ درج تھی۔جس روز تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ جاری کی گئی تھی۔
سینیٹر اعظم سواتی کی میڈیکل رپورٹ – مکمل تسلی بخش ؛ کہیں تشدد ثابت نہیں ہوا۔ pic.twitter.com/UssYWUduoH
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) October 13, 2022
اینکرپرسن غریدہ فاروقی نے بھی غلطی کو نظر انداز کیے بغیر جلد بازی میں یہ رپورٹ اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کردی۔
Medical board report of Shahbaz Gill. pic.twitter.com/EgkRomM567
— Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) August 18, 2022
When u create fake medical reports of people u illegally arrest then its these little things that expose you! Check the date on the medical report of Senator Azam Swati! The sapm-seeking journos who welcomed this report should have perhaps seen the date also! #ReleaseAzamSwati pic.twitter.com/xhM7VrlVcA
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) October 14, 2022
اعظم سواتی کی میڈیکل رپورٹ کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”جب آپ غیر قانونی طور پر گرفتار لوگوں کی جعلی میڈیکل رپورٹس بناتے ہیں تو یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں آپ کو بے نقاب کرتی ہیں! سینیٹر اعظم سواتی کی میڈیکل رپورٹ پر تاریخ دیکھیں! جن صحافیوں نے اس رپورٹ کا خیرمقدم کیا، انہیں شاید تاریخ بھی دیکھ لینی چاہیے تھی۔ اعظم سواتی رہا کرو“۔عوامی تنقید کے بعد ہسپتال نے سواتی کی میڈیکل رپورٹ کو درست کیا اور جاری کرنے کی تاریخ تبدیل کر دی۔









