مکمل اختیارات نہ ملے تو دوسرے دن وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑ دوں گا، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے پی ٹی آئی عام انتخابات کے نتیجے میں چاروں صوبوں میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بےاختیار وزارت عظمیٰ کسی صورت قبول نہیں کروں گا ، کہتے ہیں اگر مکمل اختیارات کے ساتھ وزارت عظمیٰ نہیں ملی تو دوسرے دن استعفیٰ دے کر گھر چلا جاؤں گا۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گذشتہ روز کراچی کے دورے کے موقع پر سینئر صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

یہ بھی پڑھیے

پرویز الہیٰ لیگی قائد نوازشریف کے بارے میں 22 سال سے کیا بات جانتے ہیں؟

عمران خان کا کراچی جلسہ: ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی

سینئر صحافی مظہر عباس نے سوال اٹھایا کہ گذشتہ آپ نے بیان دیا تھا کہ میں بے اختیار وزیراعظم تھا ، کرسی میرے پاس تھی مگر فیصلے کہیں اور ہوتے تھے ۔ اس مرتبہ بھی آپ الیکشن جیتنے کے بعد یہی کہیں گے کہ میرے پاس اختیارات نہیں ہیں۔

سینئر صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا ایک بات تو آپ لوگ واضح طور پر لکھ لیں کہ اب میں وزیراعظم کا عہدہ اسی صورت میں قبول کروں گا کہ تمام اختیارات میرے پاس ہوں گے ، اور اگر پاور نہیں ہوگی تو میں اگلے دن استعفیٰ دے کر گھر چلے جاؤں گا۔

عمران خان نے سینئر  صحافیوں سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ "الیکشن ہو جانے دیں ، میں آج کی تاریخ میں لکھ کر دینے کو تیار ہوں کہ میں چاروں صوبوں میں الیکشن جیت جاؤں گا ، اب کوئی بھی مجھے الیکشن جیتنے سے روک نہیں سکتا۔

عمران خان کا کہنا تھا آپ کو بھی پتا ہے اور مجھے بھی پتا ہے کہ اس وقت عوام میرے ساتھ کھڑی ہے ،

متعلقہ تحاریر