تیمور جھگڑا کے بعد مونس الہیٰ کا وفاق سے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ
مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پنجاب کے 176 ارب روپے ادا کرے۔
خیبر پختون خوا کے وزیر خزانہ سلیم تیمور جھگڑا کے بعد مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے وفاقی حکومت سے پیسوں کا مطالبہ کردیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ "وفاق نے پنجاب کے 176 ارب روپے سے زیادہ دینے ہیں۔”
یہ بھی پڑھیے
ڈسکہ کی طرح ملیر میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں، عمران خان کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ
الطاف حسین کی بائیکاٹ کی اپیل پر کراچی والوں نے ایم کیوایم کو مسترد کردیا
انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ "وزیراعظم میاں شہباز شریف کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں۔ پنجاب کی عوام کا حق دو۔”
وفاق نے پنجاب کے 176 ارب روپے سے زیادہ دینے ہیں۔ میاں صاحب @CMShehbaz کس چیز کا بدلہ لے رہے ہو؟ پنجاب کی عوام کا حق دو – کل کے الیکشن کے بعد تو آپ بلکل ہی فارغ ہو- pic.twitter.com/YxO5cXj5IO
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) October 17, 2022
ضمنی انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے مونس الہیٰ نے لکھا ہے کہ "کل کے الیکشن کے بعد تو آپ بالکل ہی فارغ ہو۔”
رہنما ق لیگ مونس الہیٰ نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیگ کرتے ہوئے واجبات کی مکمل تفصیل شیئر کی ہے۔