عمران خان میرا دوست مگر پیپلزپارٹی میرا خاندان ہے، اعتزاز احسن

پیپلزپارٹی چھوڑ رہا ہوں نہ چھوڑسکتا ہوں، کیا سیاسی اختلاف ہو تو رانا ثنا اللہ کی زبان استعمال کرنا شروع کر دوں؟ رہنماپیپلزپارٹی کا وضاحتی بیان

  پیپلزپارٹی  کے بانی رکن اور سینئر وکیل اعتزاز احسن نے پارٹی چھوڑنے کی افواہوں پر  خاموشی توڑتے کہا  کہ وہ  نہ پیپلز پارٹی چھوڑ رہے ہیں نہ چھوڑ سکتے ہیں،تحریک انصاف یا کسی دوسری جماعت میں شمولیت کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان  ان کےدوست ہیں مگر پیپلز پارٹی ان کاخاندان ہے ، کیا  سیاسی اختلاف ہو تو رانا ثنا اللہ جیسی  زبان استعمال کرنا شروع کر دیں؟ وہ ایسے انداز گفتگو میں یقین نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیے

ملک اس وقت فیصلہ کن موڑ سے گزر رہا ہے، عمران خان

پی ٹی آئی کے ووٹوں کا تناسب37 سے بڑھ کر 49فیصد ہوگیا،احمد بلال محبوب

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور ممتاز وکیل چودھری اعتزاز احسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے  کہ   وہ جب وکلا کی تحریک چلا رہے تھے تب بھی کہا جاتا تھا کہ یہ پیپلز پارٹی چھوڑ دیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی سے  انہیں نگران وزیر اعظم بنانے کی بات ہو رہی ہے، یہ واویلا مچایا جا رہا ہے کہ انہیں پارٹی سے نکالنا چاہیے، ایک گروہ کو خبر مل گئی کہ وہ پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں جا رہا ہوں۔

انہوں نےواضح کیا کہ  عمران خان ان کے دوست ہیں مگر پیپلز پارٹی ان کاخاندان ہے ، وہ  نہ پیپلز پارٹی چھوڑ رہے ہیں نہ چھوڑ سکتے ہیں،تحریک انصاف یا کسی دوسری جماعت میں شمولیت کا کوئی امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ اعتزاز احسن  سیاسی ورکرز کے رول ماڈل ہیں، وہ اپنی پارٹی میں کھل کر اختلاف کرتے ہیں جب کہ (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی میں بادشاہی ہے کسی کی جرات نہیں اختلاف کرے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اعتزازاحسن پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو آجائیں، ہماری پارٹی میں آنےکے لیے ہر اچھے بندے کے لیے راستے کھلے ہیں۔

متعلقہ تحاریر