ہمارا لانگ مارچ پرامن ہوگا 25مئی کی تاریخ دہرانے کی کوشش نہ کی جائے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے جمعرات یا جمعہ کو لانگ مارچ کا اعلان کروں گا ، اس مرتبہ پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے انتخابات کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ، جمعرات یا جمعے کے روز لانگ مارچ کا اعلان کروں گا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا لانگ مارچ پرامن ہو گا لوگ انجوائے کریں گے ، کوئی 25 مئی کی تاریخ دہرانے کی کوشش نہ کرے ، اگر ایسی کوئی کوشش کی گئی تو حالات کی ذمہ داری ہم پر نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

ڈسکہ کی طرح ملیر میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں، عمران خان کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ

ضمنی انتخابات میں عمران خان کی تاریخی فتح: پی ڈی ایم اپنے ہی جال میں پھنس گئی

عمران خان نے کہا ہے کہ "یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر مجھے گرفتار کرلیں گے تو گھروں میں خاموش ہو کر بیٹھ جائیں گے۔

انہوں نے کہا ہےکہ ہماری تیاری پوری ہے ابھی نہیں بتا سکتا کہ ہم کیا سکتے ہیں۔ 26 سالہ سیاسی تاریخ میں سب کچھ کے دائرہ میں رہ کر کیا۔ لوگ ان چوروں سے تنگ آئے ہوئے ہیں ، لوگ بے تاب ہیں۔ ہر جگہ سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ کب نکلیں گے۔ اگر حکومت سمجھتی ہے کہ مجھے گرفتار کرلیں گے تو لانگ مارچ نہیں ہوگا تو یہ ان کی بھول ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم لانگ مارچ کے اسپیشلسٹ ہیں اس مرتبہ لانگ مارچ مختلف انداز کا ہوگا۔ پرامن احتجاج کا راستہ روکا گیا تو انتشار پیدا ہوگا۔ یہ لوگ فیصلہ کرلیں کیا چاہتے ہیں۔ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ انتخابات ہونے چاہئیں۔ مذاکرات ہونے چاہئیں کوئی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ شریف خاندان کا نوکر ہے۔ جب یہ پیٹرولیم منسٹری میں سیکریٹری تھا تو اس پر کیسز تھے۔ الیکشن کمشنر اخلاقی طور پر گرا ہوا شخص ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ منظم احتجاج کو روکنے کی کوشش کی تو ملک کو بند کردیں گے، ہمارے لانگ مارچ میں کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں ہوگا ، ہم صرف انتخابات چاہتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر