بلاول بھٹو کے بعد جاوید لطیف کا حکومت کے بے اختیار ہونے کا اعتراف
اگر عمران خان کو گرفتار کرنہیں سکتے اور علی وزیر کو چھوڑ نہیں سکتے تو جائیں تو جائیں کہاں؟ وفاقی وزیر کی جیو کے پروگرام کیپیٹل ٹالک میں گفتگو
وزیرخارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے بھی حکومت کے بے اختیار ہونے کا اعتراف کرلیا۔
گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر نے لیگی رہنما جاوید لطیف سے سوال کیا کہ بے اختیاری کے معاملے پر عمران خان اور بلاول بھٹو کی ایک رائے سامنے آرہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بلاول بھٹو زرداری نے ایم این اے علی وزیر کی رہائی پر بے بسی کا اظہار کر دیا
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت ، اعظم نذیر تارڑ کو مہنگی پڑ گئی
حامد میر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ بات تو لوگ صحیح کہہ رہے ہیں کہ اگر عمران خان کو گرفتار کرنہیں سکتے اور علی وزیر کو چھوڑ نہیں سکتے تو جائیں تو جائیں کہاں؟
وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف مان گئے کہ ہم اقتدار میں تو ہیں لیکن ہمارے پاس اختیار نہیں ہے وزیر خارجہ بلاول نے لاہور میں بالکل صحیح کہا کہ علی وزیر کی رہائی کے نعرے وہاں جا کر مارو جو اسکو رہا کر سکتے ہیں pic.twitter.com/UiMkWJ2yiX
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) October 24, 2022
اس پر حامد میرنے شرارت کرتے ہوئے سوال داغا کہ پھر بے اختیار ہوئے نا آپ؟میاں جاوید لطیف نے کہا کہ آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں۔
دوسری جانب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار شعیب شاہین نے کہا کہ اگر سیاستدان بے اختیار ہیں تو پی ڈی ایم کو حکومت نہیں لینی چاہیے تھی۔