خرم دستگیر کا گوجرانوالہ میں عمران خان کیخلاف گھڑی چور کے بینرز لگانے کا اعتراف

لیول پلیئنگ فیلڈ مجھے آج بھی حاصل نہیں ہے، گوجرانوالہ کے شہریوں نے گھڑی چور اور توشہ خان چور کے بینر لگائے تو پنجاب پولیس نے ان کو اتارنا شروع کردیا، ادھر ہم بینر لگارہے تھے، پیچھے سے وہ اتار رہے تھے، کیپیٹل ٹاک میں وفاقی وزیر کی گفتگو پر حامد میر ہنسی نہ روک سکے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر خرم دستگیر اپنی ضرورت سے زیادہ بولنے کی عادت کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر دونمبری کرتے ہوئے  رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

وفاقی وزیر جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گوجرانوالہ میں تحریک انصاف سربراہ عمران خان کیخلاف گھڑی  چور اور توشہ خانہ چور کے بینر لگانے کا اعتراف کربیٹھے۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی وزیر داخلہ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کو پی ٹی آئی کا ڈرامہ قرار دے دیا

عمران خان کے خلاف وفاقی وزراء اور اتحادیوں کی پریس کانفرنسز کی بوچھاڑ

 

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے  گزشتہ روز جیوز نیوز پر حامد میر کے پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے شکوہ کیاکہ”  لیول پلیئنگ فیلڈ مجھے آج بھی حاصل نہیں ہے“۔

انہوں نے کہاکہ آج جب گوجرانوالہ کے شہریوں نے گھڑی چور اور توشہ خان چور کے بینر لگائے تو پنجاب پولیس نے ان کو اتارنا شروع کردیا۔”ادھر ہم لگارہے تھےپیچھے سے وہ اتار رہے تھے “۔

پروگرام کے میزبان حامد نے فوراً خرم دستگیر کی زبان پکڑ لی اور زور کا قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ”کیا مطلب ادھر ہم لگارہے تھے؟ کیا  آپ لگارہےتھے “۔

خرم دستگیر رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر لاجواب ہوگئے اور جھینپ مٹاتے ہوئے بولے کہ”میں نہیں گوجرانوالہ کے شہری لگارہے تھے “۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پروگرام کا کلپ شیئر کرتے ہوئے لیگی رہنما کو بے شرم قرار دیدیا ۔

عمران خان کے سابق چیف آف اسٹاف شہباز گل نےگزشتہ روز گوجرانوالہ میں عمران خان کیخلاف بینر زلگائے جانے کی خبر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک طرف کہتے ہیں لانگ مارچ میں لوگوں کی تعداد بہت کم ہے اور دوسری طرف بوکھلاہٹ کا عالم یہ ہے کہ اپنے کارندوں سے رات کو چھپ کر بینر لگواتے ہیں۔ اس مارچ کی اب عوام وارث ہے۔ آپ دیکھیں گے اس مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی امپورٹڈ حکومت کا بستر گول ہو جائے گا۔

متعلقہ تحاریر