بیٹی ، بیوی اور خاوند کا پردہ چاک کرنے والوں کو نہ یہاں نہ اگلے جہاں میں معاف کروں گا، اعظم سواتی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے میرے ملک کے محافظ ہیں ، جس کام پر یہ لگ چکے ہیں ، ان شاء اللہ ان کو ضرور سزا ملے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ میں اپنے اوپر ہونے والے ظلم کو تو معاف کرسکتا ہوں مگر اپنے خاندان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو کبھی معاف نہیں کروں گا۔

سینیٹر اعظم سواتی نے ایک نیا آڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے ایک ماں ، بیٹی ، خاوند اور بیوی کے پردے کو چاک کیا ان کو کبھی معاف نہیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیے

نواز شریف اپنی ذات کے لیے اس ملک کو داؤ پر لگا رہا ہے، عمران خان

آرمی چیف کی تعیناتی کامعاملہ: وزیر اعظم ناقابل رسائی، اسلام آباد میں براجمان آصف زرداری پریشان

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ "میرے ملک پاکستان کی بہنوں اور بیٹیوں ان ظالموں نے مجھ پر جو تشدد کیا میں وہ تو معاف کرسکتا ہوں ، مجھے بے لباس کیا ، میں وہ تو معاف کرسکتا ہوں ، ایک بیٹی ، خاوند اور بیوی کے پردے کی چادر کو جو چاک کیا گیا ہے نہ میں دنیا میں انہیں معاف کروں گا ، نہ عدالت میں ان کو معاف کروں گا اور نہ آخرت میں ان درندوں کو معاف کروں گا۔ "

اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ "یہ میرے ملک کے محافظ ہیں ، جس کام پر یہ لگ چکے ہیں ، ہر بیٹی ہر ماں اور ہر گھر سلگھ رہا ہے ، اور کہہ رہا ہے کہ ان کو عبرتناک سزا دی جائے۔ اور ان شاء اللہ تعالیٰ ان کو سزا ملے گی۔”

سینیٹر اعظم خان سواتی کے نئے آڈیو پیغام پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے متعدد سوشل میڈیا صارفیں نے اپنے پیغام شیئر کیے ہیں۔

ٹوئٹر صارف سارہ خان اور سید مدثر نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "اعظم سواتی ہم آپ کے ساتھ ہیں۔”

مسٹر ایکسپرٹ کے نام سے ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ ” ان شاءاللہ جلد برباد ہوں گے وہ لوگ جنہوں نے آپکو اسطرح ذلیل وخوار کیا خود بھی ہوں گے سر۔”

عبدالمنان نامی ٹوئٹر صارف نے اعظم سواتی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” اللہ الحق ہے ، اور آپ کو انصاف ملے گا ، جہنوں نے بھی یہ کام اور اونچی حرکت کی ہے ان کا منہ ادھر ہی کالا ہو گا۔”

متعلقہ تحاریر