آرمی چیف کی تعیناتی پر صدر مجھ سے مشاورت کریں گے، عمران خان کا دعویٰ

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگوا کر ہمیں مار پڑوا سکتا ہے تو قوم اس کے خلاف کھڑی ہو گی۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر میں صدر مملکت سے رابطے میں ہوں اور صدر مملکت میرے ساتھ رابطے میں ہیں۔ صدر میرے ساتھ مشاورت کریں گے۔ نام فائنل ہونے کے بعد اپنے سیاسی حق کے استعمال کا فیصلہ کریں گے۔

اے آر وائی نیوز چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا سمری آنے کے بعد میں اور صدر مملکت آئین و قانون کے مطابق کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

مولانا فضل الرحمان نے پاکستان ایئر فورس کا طیارہ کس حیثیت سے استعمال کیا؟ ناقدین کا سوال

نواز شریف اپنی ذات کے لیے اس ملک کو داؤ پر لگا رہا ہے، عمران خان

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگوا کر ہمیں مار پڑوا سکتا ہے تو قوم اس کے خلاف کھڑی ہو گی ، ملک کو جس طرح سے چلایا جارہا ہے قوم اس کو مزید قبول نہیں کرے گی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں جو حالات بنا دیئے گئے قوم میں جذبہ ہے کہ اسے قبول نہیں کرے گی ، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں۔

عمران خان کا کہنا تھا میں اپنی پارٹی کا سربراہ ہوں تو آرمی چیف کی تعیناتی پر صدر مملکت مجھ سے ضرور مشاورت کریں گے۔

شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اہم تقرری کے لیے وزیراعظم ایک مفرور کے پاس مشاورت کے لیے جاتا ہے ، مرضی کا آرمی چیف اور چیئرمین نیب اپنی مرضی کا نہیں چاہتا ، صرف اداروں میں میرٹ چاہتا ہوں۔

اپنے اوپر ہونے والے حملے سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا مجھ پر جو حملہ ہوا اس میں شہباز شریف ملوث تھا نواز شریف بھی جانتا ہوگا ، نواز شریف عدالت سے سزا یافتہ اور ملک سے فرار ہے ، نواز شریف جس کو بھی آرمی چیف لگائے گا وہ متنازع ہو جائے گا۔

متعلقہ تحاریر