اب آر ہو گا یا پار ہو گا، شیخ رشید احمد

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے پرویز الٰہی 120 فیصد عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے ، عمران خان انتخابات کے لیے تیار ہے ، انتخابات کے بعد معاشی استحکام آنے کی گارنٹی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مونس الٰہی نے جو کہا ہے اس کی وضاحت ان کی پارٹی کرے گی پرویز الٰہی 120 فیصد عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ ملاقات کے بعد زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کررتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کے ساتھ آدھا گھنٹہ ملاقات ہوئی ہے ، عمران خان اسمبلیاں توڑنے کے موقف پر قائم ہیں ، عمران خان کی پرویز الٰہی کو آشیرباد حاصل ہے۔ دونوں اسمبلی توڑ دی جائیں گی ، ابھی بھی وقت ہے حکومت جنرل الیکشن کروا دیں۔

یہ بھی پڑھیے

اسمبلی کی کیا اوقات عمران خان کیلئے جان بھی حاضر ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب اسمبلی بچانا درد سر بن گیا، ن لیگ لاہور ہائیکورٹ جاپہنچی

ان کا کہنا تھا کہ ان سے ملک نہیں چل رہا تیل دینے سے روس نے بھی جھنڈی کروا دی ہے۔ گورنر راج اور تحریک عدم اعتماد روڑے اٹکانے کی باتیں ہیں ، 30 دن میں ٹی وی سے غائب رہا اب میں نے ٹوئٹر بھی سیکھ لیا ہے ۔ حکمرانوں کا جانا ٹھہر گیا ہے ، حکومت الیکشن کا اعلان کرے اور تاریخ کے لیے عمران خان کے پاس آئے۔ شیخ رشید نے واضح کردیا کہ اب آر ہو گا یا پار ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ بچوں کو ذبحہ کر رہے ہیں گیس ہے نہ آٹا ، مونس الٰہی نے جو کہا ہے اس کی وضاحت ان کی پارٹی کرے گی پرویز الٰہی 120 فیصد عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے ، عمران خان انتخابات کے لیے تیار ہیں۔

شیخ رشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بعد معاشی استحکام آنے کی گارنٹی ہے ، عمران خان کے کہنے پر اوور سیز ترسیلات بھیجیں گے۔ فوج کا سیاست سے تعلق نہ سہی لیکن فوج کو عوام اور ملکی سلامتی عزیز ہے۔

متعلقہ تحاریر