ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات سے قبل سیاسی تصفیے پر پہنچ گئیں

حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان بلدیاتی انتخابات سے قبل سیاسی سمجھوتہ طے پاگیا ہے،ایم کیو ایم نے سینیٹ انتخاب کیلئے پی پی کےوقار مہدی کے حق  میں اپنے امیدوار کے دستبردار ہونے کا اعلان بھی کیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان ) نے سینیٹ انتخاب کیلئے پیپلزپارٹی کے حق میں اپنے امیدوار کو دستبردار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے اعلان کے بعد پی پی رہنما وقار مہدی بلامقابلہ سینیٹ کے رکن منتخب ہوجائیں گے ۔

سندھ کےوزیربلدیات سید ناصرحسین شاہ نے پارٹی وفد کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد آفس کا دورہ کیا جہاں دونوں جماعتوں  کے رہنما ؤں کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے پاکستانی سیاست میں واپسی کی کوششیں تیز کردیں

پیپلزپارٹی کے وفد کی جاجب سے ایم کیو ایم پاکستان سے سینیٹ انتخاب  کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی ۔اس موقع سید ناصر حسین شاہ نے ایم کیو ایم سے وقار مہدی کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرنے کی درخواست کی ۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان ) نے پیپلزپارٹی کے وفد کی درخواست قبول کرتے ہوئےان کے حق میں اپنے امیدوارکی  دستبرداری کا اعلان کیا  جس کے بعد پی پی رہنما وقار مہدی بلامقابلہ سینیٹ کے رکن منتخب  ہو جائیں گے ۔

پی پی پی اور ایم کیو ایم پی کے درمیان سیاسی سمجھوتے میں 8 دسمبر کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم پی کے امیدوار کی دستبرداری اور بلدیاتی انتخابات سے قبل ایم کیو ایم پی کے رہنما کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنا بھی شامل ہے۔

پی پی پی رہنماؤں نے ایم کیو ایم پی کے وفد سے کہا کہ وہ اپنے وکلاء کے ذریعے ای سی پی کو نئی حلقہ بندیوں کے لیے قائل کریں۔ ذرائع نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے کہا کہ وہ نئی حد بندی کے مطالبے پر کوئی اعتراض نہیں کرے گی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے صحافیوں سے گفتگو  میں کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان  پیپلز پارٹی کے وقار مہدی کے حق میں اپنے امیدوار   کے کاغذات نامزدگی واپس لے لیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، پیپلز پارٹی معاہدے پر عملدرآمد نہیں کررہی وفد کا شکوہ

سندھ کے وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان نے ملکر بیٹھ کر سینیٹ انتخابات اور صوبے میں بلدیاتی نظام سے متعلق مسائل حل کرلیے ہیں۔

پی پی پی کے وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ دونوں جماعتیں پہلے ہی ایم کیو ایم کی جانب سے نامزد کردہ اشخص کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے پر متفق ہو چکی ہیں۔

یہ مذاکرات پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہدایت پر ہوئے جنہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تمام مسائل ایم کیو ایم پی کو حل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ تحاریر