سینیٹر اعظم سواتی کے انجام نے خالد مگسی کو زباں بندی پر مجبور کردیا

آپ کیوں چاہتے ہیں کہ میں ایسی کوئی بات بولوں جس سے مجھے تکلیف پہنچے، آپ چاہتے ہیں کہ سواتی کی طرح مجھے بھی تکلیف پہنچے،بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی صحافی سے گفتگو کے دوران اسٹیبلشمنٹ کی ڈکٹیشن سے متعلق سوال گول کر گئے

سینیٹر اعظم سواتی کے انجام نے وفاقی حکومت کے اہم ترین اتحادی اور قومی اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے   پارلیمانی لیڈر خالد مگسی کو زباں بندی پر مجبور کردیا۔

خالد مگسی صحافی سے گفتگو کے دوران اسٹیبلشمنٹ کی ڈکٹیشن سے متعلق سوال گول کر گئےاور معنی خیز جملہ بول کر بات ختم کردی۔

یہ بھی پڑھیے

سویلین بالادستی کی موجودہ صورتحال پی ٹی آئی دور سے بھی بدتر ہے، محسن داوڑ

محسن داوڑ کو مذاکرے میں شرکت کیلیے تاجکستان روانگی سے روک دیا گیا

بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر خالد مگسی کی اسلام آباد میں صحافی سے گفتگو  کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ سے متعلق بات کرتے ہوئے ہچکچا رہے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو کبھی ڈکٹیٹ نہیں کیاگیا؟خالد مگسی نے   کہاکہ”آپ کیوں چاہتے ہیں کہ میں ایسی کوئی بات بولوں جس سے مجھے تکلیف پہنچے،آپ نے سوال ایسا پوچھا ہے، آپ چاہتے ہیں کہ سواتی کی طرح مجھے بھی تکلیف پہنچے“۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حالیہ سیشن میں پارلیمانی کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین محسن داوڑ کی جانب سے اپنا نام ای سی ایل سے نہ نکالےجانے کے موضوع پر گفتگوکرتے ہوئے  موجودہ   دور میں سویلین  بالادستی کی صورتحال پرحکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔

 محسن داوڑ نےکہا تھا کہ ہم نے عدم اعتماد کی اس لیے حمایت کی تھی کیونکہ عمران خان سویلین بالادستی کو پاؤں تلے روندڈالا تھا اور عوامی اعتماد کو سرنڈر کیا تھا، اسی وجہ سے ہم نے عدم اعتماد کا ساتھ دیا تھا، ہم نے سابق حکومت کو اس لیے نہیں ہٹایا تھا کہ نئی حکومت بھی انہی کے کرتوت اپنائے۔

اس موقع پر حکومتی نشستوں پر موجود خالدمگسی نے لقمہ دیا کہ ان سے بھی دو قدم آگے ہے۔ جس پر محسن داوڑ نے ان کی بات سے اتفاق کیا کہ یہ   ان سے بھی دو قدم آگے ہیں۔

متعلقہ تحاریر