علیم خان اور جہانگیر ترین پر اپنے سابقہ الزامات سن کر عطا تارڑ کی سٹی گم
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے سابقہ الزامات پر صحافی کو کوئی واضح جواب نہیں دیا اور الزامات کا رخ عمران خان کی جانب موڑ دیا
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین پر عائد کردہ اپنے سابقہ الزامات سے متعلق سوالات سن کر سٹی گم ہوگئی۔
عطا تارڑ نے عبدالعلیم خان کو قبضہ مافیا اور جہانگیرترین کوچینی چور قرار دینے سے متعلق سابقہ الزامات پر صحافی کو کوئی واضح جواب نہیں دیا اور الزامات کا رخ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب موڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے وکیل کو سزا سنائے جانے پر وکلاء برادری سراپا احتجاج
حکومت سے نالاں چیف سیکریٹری پنجاب نے مزید چھٹی کی درخواست دے دی
بول نیوز کے رپورٹرانس گوندل نے عطاتارڑ سے سوال کیا کہ کل تک آپ جہانگیر ترین کو چینی چور اور علیم خان کو قبضہ گروپ کہتے تھے، عون چوہدری پر آپ نے عمران خان کو نشہ فراہم کرنے کاالزام عائد کیا،جب وہ لوگ آپ کی حمایت میں آئے تو آپ کا طرز عمل بدل گیا۔
کل تک آپ جہانگیر ترین کو چینی چور اور علیم خان کو قبضہ گروپ کہتے تھے کیا آج بھی وہ لوگ چینی چور اور قبضہ گروپ ہیں؟دیکھیں عطاء تاڑر کا جواب اور تعریفیں۔۔۔جس پر یہ شعر بنتا ہے۔۔
کبھی عرش پر کبھی فرش پر کبھی اس کے در کبھی دربدر
غم کرسی تیرا شکریہ ہم نے کس کس کو سر پہ چڑھا لیا pic.twitter.com/8dNqDb07VP— Anas Gondal (@AnasGondal19) December 4, 2022
عطاتارڑ نے جہانگیرترین پر عائد کردہ الزامات کی وضاحت کے بجائے کہا کہ چینی برآمد کرنے کی اجازت عمران خان نے دی، ہر جرم کے پیچھے آپ کو عمران خان نظرآئیں گے، جہانگیر ترین کے پاس تو کوئی عہدہ ہی نہیں تھا۔
رپورٹر نے سوال کیا کہ آپ نے علیم خان کو قبضہ مافیا گروہ کہا،وہ اب بھی قبضہ مافیا ہیں یا نہیں؟ عطاتارڑ نے کہاکہ”علیم خان کے جتنے معاملات میں نے نے دیکھے ہیں اور بڑے قریب سے دیکھے ہیں ان میں نہ کوئی قبضہ نظرآیا، نہ اس میں کوئی دونمبری نظرآئی۔
رپورٹر نے سوال کیا کہ پہلے دونمبری کیوں نظرآتی تھی؟ عطا تارڑ نے سوالات کا جواب دینے کے بجائے الٹا انہیں ہی علیم خان پر کیس بنوانے کا ذمے دار قرار دیدیا۔