شجاعت اور پرویز ایک ہو گئے، شیخ رشید کا بڑا دعویٰ
عوام مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے اب عدم اعتماد اور گورنر راج نہیں اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔ ملک کو سینٹورس مال سمجھنے والے الیکشن کے لیے تیار ہو جائیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک مرتبہ اسمبلیوں کی تحلیل کا بگل بجا دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لکھا ہے کہ "چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ پھر سے ایک ہو چکے ہیں ، اس لیے اب عدم اعتماد اور گورنر راج نہیں اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔”
یہ بھی پڑھیے
علیم خان اور جہانگیر ترین پر اپنے سابقہ الزامات سن کر عطا تارڑ کی سٹی گم
اپنے ٹوئٹر پیغام میں سابق وفاقی وزیر داخلہ نے لکھا ہے کہ "حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ الیکشن سے کیسے جان چھڑائی جائے۔ فضل الرحمان فرسٹریشن میں خواتین کے خلاف بیہودہ بیان دے رہے ہیں۔”
حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ الیکشن سےکیسےجان چھڑائی جائےفضل الرحمان فرسٹریشن میں خواتین کےخلاف بیہودہ بیان دےرہےہیں بلاول بھٹوورلڈٹورپرہیں شجاعت پرویزدوبارہ ایک ہوچکےہیں اس لیےعدم اعتماد اورگورنر راج نہیں اسمبلیاں تحلیل ہوں گی ملک کوسینٹورس مال سمجھنےوالےالیکشن کےلیےتیارہوجائیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 7, 2022
حکومت اور بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے لکھا ہے کہ "بلاول بھٹو ورلڈ ٹور پر ہیں ، ملک کو سینٹورس مال سمجھنے والے الیکشن کے لیے تیار ہو جائیں۔”
واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے گذشتہ روز بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "عمران خان مطمئن ہیں اور الیکشن منوا کے رہیں گے، وہ اسمبلیوں کی تحلیل بھی الیکشن کے اعلان کے انتظار میں 30 دسمبر تک لے کر گئے ہیں۔”
مفتاع اورڈاردونوں نااہل ثابت ہوئےنااہلی کی سزاعوام بھگت رہی ہےڈارکےساتھ فضل الرحمان بھیIMF کوآنکھیں دیکھانےلگےہیں عمران خان مطمین ہیں اورالیکشن منواکےرہیں گےاسمبلیوں کی تحلیل بھی الیکشن کےاعلان کےانتظارمیں30دسمبرتک لےکرگئےہیں کاروبارتوبندہی تھاانتقام میں سینٹورس مال بھی بندکرادیا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 6, 2022
اپنے ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا تھا کہ "مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار دونوں نااہل ثابت ہوئے جن کی نااہلی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔”
فضل الرحمان پر طنز کرتےہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ "اسحاق ڈار کے ساتھ فضل الرحمان بھی IMF کو آنکھیں دیکھانے لگے ہیں ، کاروبار تو بند ہی تھا انتقام میں سینٹورس مال بھی بند کرا دیا۔”