ایاز صادق کا نوازشریف کی وطن واپسی اور الیکشن کے حوالے سے بڑا اعلان

نوازشریف جنوری میں وطن واپس آئیں گے اور اگست میں اسمبلی کی مدت پوری ہونے کےبعد الیکشن ہوں گے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی کی حامد میر سے گفتگو

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالےسے اہم اعلان کردیا۔

ایاز صادق کا کہنا ہے نوازشریف جنوری میں وطن واپس آئیں گے اور الیکشن اگست میں حکومت کی مدت پوری ہونے کےبعد  ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

شجاعت اور پرویز ایک ہو گئے، شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

علیم خان اور جہانگیر ترین پر اپنے سابقہ الزامات سن کر عطا تارڑ کی سٹی گم

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں میزبان حامد میر کے سوال کا جواب  دیتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہاکہ میاں محمد نوازشریف جنوری میں وطن واپس آئیں گے، الیکشن کے ٹکٹ بھی خود دیں گے اور  پارٹی کو دوبارہ منظم کریں گے۔

حامد میر نے سوال کیا کہ  پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے مارچ میں الیکشن کے دعوے کیے جارہے ہیں۔ سردار ایاز صادق نے کہاکہ دسمبر گزرگیا ہے اس لیے اب مارچ والا ٹائم آؤٹ ہوگیا ہے، اس لیے پریکٹیکلی سوچنا چاہیے کہ اگست میں اسمبلی کی مدت پوری ہوگی اور اس کے بعد الیکشن ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر