20 دسمبر کو جلسے میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کردیں گے، عمران خان

سربراہ تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر ق لیگ اور پی ٹی آئی ایک پیج پر ہیں، 20 دسمبر سے قبل اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے 20 دسمبر کو پنجاب بھر میں پاور شو کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر عمران خان کی زیرِ صدارت تحریک انصاف پنجاب اور لاہور کی قیادت کا اجلاس ہوا۔ سربراہ تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر ق لیگ اور پی ٹی آئی ایک پیج پر ہیں، 20 دسمبر سے قبل اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

میاں نواز شریف جنوری کے دوسرے ہفتے وطن واپس آرہے ہیں، پارٹی ذرائع

ریکوڈک سے متعلق سینیٹ سے بل پاس کروا کر جمہوری روایات کو روندھا گیا، سینیٹر میر طاہر بزنجو

اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھ ہماری سیاست ملک سے بالاتر نہیں ، اسی ماہ اسمبلیاں تحلیل کردیں گے ، اپنے فیصلے سے اپنی اتحادی جماعت ق لیگ کو آگاہ کردیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ عمران خان پنجاب بھر میں ڈویژن ہیڈکوارٹر پر پاور شو کریں گے۔ لاہور میں لبرٹی چوک اور تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں پاور شو ہوں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی تمام سیاسی پاور شو سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے جبکہ ہفتہ کے روز آئندہ کے لیے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے لبرٹی چوک میں بڑے اجتماع کا فیصلہ کیا ہے جس میں اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ عمران خان اس متعلق کی رہنماؤں سے مشاورت کر رہے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ لبرٹی چوک میں عمران خان حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے، انہوں نے حتمی مشاورت کے لیے اہم اجلاس بھی طلب کرلیا۔

گزشتہ روز عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس میں پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ تمام ارکان قومی اسمبلی دوبارہ ایوان میں پیش ہو کر اپنے استعفے دیں گے۔

متعلقہ تحاریر