اقتدار کی خاطر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات مارچ اپریل میں ہوجائیں گے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات مارچ اپریل میں ہوجائیں گے۔

اس پیش گوئی کا انکشاف انہوں نے لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا ق لیگ کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ساتھ دیا، اقتدار کی خاطر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیے

مسلم لیگ ن کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عدالت عظمیٰ سے سوموٹو لینے کا مطالبہ

ذاتی خرچ سے غیرملکی دورے،بشریٰ گوہر نے بلاول بھٹو سے ذریعہ آمدن پوچھ لیا

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومت میں آنے کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، پیر کو قومی اسمبلی اراکین استعفوں کی تصدیق کے لیے قومی اسمبلی جائیں گے۔

جنرل (ر) باجوہ پر ایک مرتبہ پھر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا آخری ایک سال میں پتہ چلا جنرل ریٹائرڈ باجوہ احتساب چاہتے ہی نہیں، جنرل ریٹائرڈ باجوہ سمجھتے رہے پی ٹی آئی کا عروج کم ہو گا لیکن ہوا نہیں، کوئی صحیح آرمی چیف ہوتا تو ہم ملک میں صفائی کر دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے زرداری اور مراد علی شاہ سے ڈیل کر رکھی تھی۔

وزیر خارجہ پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے میرے سے زیادہ بیرونی دورے کیے، اپنے پیسے پر دورے کر رہے ہیں تو بلاول کے یہ نجی دورے ہیں؟

بیرون ممالک سے ملنے والی فنڈنگ کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پاس فنڈنگ کی کوئی رسید نہیں، ہمارے پاس 40 ہزار ڈونرز کا ڈیٹا بیس موجود ہے، سپریم کورٹ نے کہا تھا سب جماعتوں کا اکٹھا کیس چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر اسٹیبلشمنٹ سے کنٹرولڈ ہے۔

متعلقہ تحاریر