حسین حقانی کی خدمات لےکر میرے خلاف پاکستان سے سازش کی گئی،عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے طاقت والوں نے بڑے ڈاکوؤں کو چوری کا لائیسنس دے دیا ہے نیب ترامیم کے بعد کوئی طاقتور ڈاکو نہیں پکڑا جاسکتا۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اس سے بڑی غداری کیا ہوسکتی ہے کہ آپ نے چوروں کے ٹولے کو ملک پر مسلط کردیا ہے ، ہماری حکومت ختم کرکے چوروں کو اقتدار پر بٹھا دیا گیا ، ملکی معیشت کی تباہی کا صرف ایک شخص ذمہ دار ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک انصاف نے زمان پارک لاہور میں انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن اور یونیورسٹیز کے طلبہ کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا دو چور خاندانوں نے ملکی اداروں کو ٹھیک نہیں ہونے دیا ، چوروں نے ملک کا بیڑاغرق کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت تھی عمران خان ایک حقیقت ہے، فواد چوہدری

جسٹس سسٹم کے بغیر اہم ٹاسک کا حصول ناممکن ہے، عمران خان

ان کا کہنا تھا ہمارے دور میں مختلف سروے کے مطابق معیشت 6 فیصد سے ترقی کررہی تھی ، آج پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے ، حسین حقانی میرے خلاف کام کررہے تھے ، میرے خلاف پاکستان سے سازش ہوئی۔

سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا انہوں نے بڑے ڈاکوؤں کو چوری کا لائیسنس دے دیا ہے نیب ترامیم کے بعد کوئی طاقتور ڈاکو نہیں پکڑا جاسکتا۔

عمران خان کا کہنا تھا عملی طور پر انہوں نے نیب اور ایف آئی اے کو ختم کردیا ہے ، انہوں نے نیب میں اپنا بندہ بٹھایا اور اب ان کے تمام کیسز ختم ہو رہے ہیں ، شہباز شریف کے کیس کے چار گواہ انتقال کر گئے ہیں ، ایف آئی اے کے افسر رضوان کو ہارٹ اٹیک ہوا ، شہباز شریف نے اقتدار میں آکر سب سے پہلے ایف آئی اے کو تباہ کیا۔

کرکٹ کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اب کرکٹ کا برا حال ہو گا ، نجم سیٹھی کا کرکٹ کوئی تجربہ نہیں اسے پی سی بی کا چیئرمین لگا دیا گیا ، رمیز راجہ کرکٹ بورڈ کے لیے اچھا کام کررہے تھے۔

متعلقہ تحاریر