اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات نہ کرنے پر عمران نے قریشی اور خٹک سے جواب طلبی کرلی

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے آج قومی اسمبلی کے اسپیکر سے ملاقات کے لیے بھیجے گئے وفد کا حصہ بننے سے معذرت کرلی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرنے والے وفد میں شامل نہ ہونے پر وائس وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سینئر رہنما پرویز خٹک سے جواب طلبی کرلی ہے۔

تحریک انصاف کے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے اسپیکر سے ملاقات کے لیے بھیجے گئے وفد کا حصہ تھے، تاہم دونوں نے آخری لمحات میں اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

ملک میں ٹینکوکریٹ حکومت کا شوشہ چھوڑا جارہا ہے، عمران خان

ان کی غیر موجودگی میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس میں وفد کی قیادت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک نے اسپیکر سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔ تاہم اب دونوں رہنما پی ٹی آئی سربراہ سے ان کی لاہور کی رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک پی ٹی آئی سربراہ کے ساتھ استعفوں پر اپنی پوزیشن واضح کریں گے۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف آج صبح ساڑھے گیارہ بجے پی ٹی آئی کے وفد سے اپنے چیمبر میں ملاقات کی تھی جس میں پی ٹی آئی کے ایم این ایز کے استعفوں سے متعلق بات چیت کی گئی تھی۔

میٹنگ کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے اس بات زور دیا تھا کہ قوائد و ضوابط کے مطابق استعفوں کی تصدیق کے لیے ایک ایک ایم این اے کو الگ الگ بلایا جائے گا جبکہ پی ٹی آئی کے وفد کی ضد تھی کہ پی ٹی آئی کے تمام اراکین قومی اسمبلی کے استعفے ایک ساتھ منظور کیے جائیں۔

راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کرنے والے وفد میں سابق اسپیکر اسد قیصر، سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، عامر ڈوگر، ڈاکٹر شبیر حسین، عطاء اللہ، فہیم خان اور طاہر اقبال شامل تھے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق چیف وہیپ قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کر کے پی ٹی آئی کے وفد سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ تحاریر