جنرل باجوہ نے میرے خلاف لابنگ کے لیے حسین حقانی کو ہائر کیا، عمران خان
عمران خان کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ نے آخری ملاقات میں کہا آپ پلے بوائے ہیں ، میں نے جواب دیا ہاں میں پلے بوائے رہا ہوں ، قمر کمر پر چھڑا مارہا تھا اور ہمدردی بھی کررہا تھا۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں امریکا میں میرا تاریخی استقبال کیا گیا مگر جنرل باجوہ نے حسین حقانی کو ہائر کر کے میرے خلاف لابنگ کی۔
ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا امریکہ میں ٹرمپ حکومت نے تاریخی استقبال کیا، مگر جنرل باجوہ نے حسین حقانی کو ہائر کرکے میرے خلاف کمپین اور جنرل باجوہ کے حق میں تشہیر کروائی ، دوسری جانب امریکی انڈر سیکریٹری ڈونلڈ لو کو پاکستان سے سبق پڑھایا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
پی ٹی آئی پارلیمانی کردار ادا کرنے کو تیار ہے لیکن حکومت سنجیدہ نہیں، شاہ محمود قریشی
جنرل باجوہ پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے آخری ملاقات میں کہا آپ پلے بوائے ہیں ، میں نے جواب دیا ہاں میں پلے بوائے رہا ہوں ، قمر کمر پر چھڑا مارہا تھا اور ہمدردی بھی کررہا تھا۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا اسٹیبلشمنٹ میں تاحال جنرل ر باجوہ کا سیٹ اپ کام کررہا ہے۔ ہمارے 3 اراکین پنجاب اسمبلی کو اعتماد کے ووٹ کے لئے اسٹیبلشمنٹ نے نیوٹرل رہے کا کہا ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم کو اکٹھا اور باپ کو پیپلز پارٹی میں شامل کرایا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا میں آپ لوگوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا نام ایک آدمی ہے۔ باجوہ احتساب نہیں کرنا چاہتے تھے اس لئے تعلقات خراب ہوئے۔
پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ ملک کو معیشت سمیت سب بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ، شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئیگا ، ملک میں شفاف الیکشن ہوں اور پائیدار حکومت بنے گی۔
بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ افغان حکومت کے ساتھ ہمارے بہترین تعلقات تھے ، بلاول بھٹو کو افغانستان کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں جاکر کیا کرینگے ، کوئی فائدہ نہیں۔
مشرف پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی بیچ کر ڈالرز کمائے جاسکتے ہیں ، جنرل (ر) مشرف نے بھی دہشتگردی بیچ کر ڈالرز کمائے لیکن 80 ہزار جانوں کا ضیاع ہوا۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی خاتون خانہ ہیں ، ہم آڈیو لیکس سے اپنی نوجوان نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔
کرکٹ پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کو کرکٹ کی الف ، ب نہیں معلوم۔ رمیز راجہ کے دور میں پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچی۔ رمیز راجہ نے پیسے بچائے اور یہ لٹا رہے ہیں۔ نجم سیٹھی کو لانے کے لئے پی سی بی کا آئین تبدیل کردیا۔