سلیمان شہباز کی جہانگیر ترین سے ملاقات ، ترین نے ن لیگ میں شمولیت کا معاملہ ٹال دیا

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں سلیمان شہباز نے وزیراعظم کا یہ پیغام پہنچایا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ آپ مسلم لیگ (ن) کو جوائن کرلیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے منگل کے روز لاہور میں جہانگیر ترین اور عون چوہدری سے ملاقات کی اور انہیں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دی ، تاہم نیوز 360 کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین نے سافٹ انداز میں ن لیگ میں شمولیت سے انکار کردیا ہے۔

سلیمان شہباز شریف سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے منحرف رہنما جہانگیر ترین اور عون چوہدری نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مستقبل کی سیاسی حکمت عملی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹیکنوکریٹ نہیں صرف پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے، عمران خان

فیصل واوڈا نے عمران خان اور عام انتخابات سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

سلیمان شہباز شریف نے سینئر سیاستدانوں کو وزیراعظم شہباز شریف کا اہم پیغام بھی دیا۔

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں سلیمان شہباز نے وزیراعظم کا یہ پیغام پہنچایا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ آپ مسلم لیگ (ن) کو جوائن کرلیں۔

ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا ہے کہ جہانگیر ترین نے سلیمان شہباز کو سافٹ انداز میں انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سیاست میں اپنا تشخص برقرار رکھنا چاہتے ہیں اس لیے مسلم لیگ ن کو جوائن نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہ ہم انتخابات میں اپنی پارٹی کے تحت جائیں گے یہ الگ بات ہے کہ کچھ سیٹوں پر ن لیگ کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کرلیں۔

جہانگیر ترین کے انکار پر ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پنجاب میں مقبولیت روز بروز کم ہورہی ، اور سیاسی نقصان سے بچنے کے لیے جہانگیر ترین نے سلیمان شہباز کو انکار کردیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ مستقبل قریب میں ترین صاحب پی پی پی کے ساتھ ہاتھ ملالیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کو سلیمان شہباز کی جہانگیر ترین اور عون چوہدری سے ملاقات ہضم نہیں ہورہی ، ان کا کہنا ہے کہ سلیمان شہباز ایک غیرسیاسی بندے ہیں ، دوسرا حمزہ شہباز شریف کی موجودگی میں سلیمان کی ملاقات حالات و واقعات کے تناظر بالکل فٹ نہیں بیٹھ رہی ، چاہیے تو یہ تھا کہ یہ ملاقات حمزہ شہباز کرتے ، مگر ایسا نہیں ہوا ، جس کا مطلب ہے کہ سلیمان شہباز کو پنجاب کی سیاست میں کوئی بڑا رول دینے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر