وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، عمران خان

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پیش گوئی کی ہے کہ مسلم لیگ (ق) مستقبل قریب میں پی ٹی آئی میں ضم ہو سکتی ہے۔

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی (این اے) میں اعتماد کے ووٹ کے ذریعے "امتحان” سے گزرنا ہوگا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب متحدہ قومی موومنٹ-پاکستان (MQM-P) کی جانب سے مرکز میں مخلوط حکومت چھوڑنے کی دھمکی سامنے آئی ہے۔ جن کے ووٹ موجودہ وزیر اعظم کو عہدے پر برقرار رکھنے کے لیے اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سلیمان شہباز کی جہانگیر ترین سے ملاقات ، ترین نے ن لیگ میں شمولیت کا معاملہ ٹال دیا

امپورٹڈ ٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، عمران خان

ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وزیر اعظم شہباز شریف سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہا جائے گا تو عمران خان کا کہنا تھا کہ ’بالکل ہم ان کا اس امتحان سے گزاریں گے۔’

پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے ان کا امتحان لیا تھا اس لیے اب ان کی پارٹی بھی وزیراعظم سے امتحان لے گی۔

عمران خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی پارٹی اتوار کے روز ہونے والی پارٹی میٹنگ میں اس اقدام کی تفصیلات سے آگاہ کرے گی اور نہ صرف اعتماد کے ووٹ کے لیے مکمل منصوبہ بندی کرے گی بلکہ "اب انہیں آزمائشی صورتحال میں مکمل طور پر ڈالنے کے لیے دیگر منصوبے بھی تیار کیے جائیں گے۔”

دریں اثناء پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پیش گوئی کی ہے کہ مسلم لیگ (ق) مستقبل قریب میں پی ٹی آئی میں ضم ہو سکتی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ "پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر اگلا عام انتخابات لڑنا مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کے لیے فائدہ مند ہوگا۔”

واضح رہے کہ جمعے کے روز اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ا

متعلقہ تحاریر