ناراض سیاسی رہنماؤں نے ملک کوبحرانوں سے نکالنے کیلیے سرجوڑ لیے
مصطفیٰ نواز کھوکھر، شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، فواد حسن فواد، اسد علی شاہ ، لشکری رئیسانی اور دیگر کا ملک کو معاشی، سیاسی، سماجی بحرانوں سے نکالنے کیلیے سیمینارز کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سمیت حکمران اتحاد پی ڈی ایم کی جماعتوں کے ناراض سیاسی رہنماؤں نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلیے سرجوڑ لیے۔
سینیٹر شپ سے استعفیٰ دینے کے بعد پیپلزپارٹی کو خیر باد کہنے والے مصطفیٰ نواز کھوکھر، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور دیگر نے ملک کو معاشی،سیاسی اور سماجی بحران سے نکالنے کا بیڑا اٹھالیا۔
یہ بھی پڑھیے
اسپیکر قومی اسمبلی کا ایک اور یوٹرن: پی ٹی آئی کے 35 اراکین کے استعفے منظور
حمزہ شہباز نے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے دو نام گورنر پنجاب کو ارسال کردیئے
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ”ایک غیر جانبدارانہ کوشش کے طور پر میں دوستوں اور ساتھیوں سے پاکستان کے موجودہ معاشی، سیاسی اور سماجی بحران کے بارے میں بات کر رہا ہوں جو اب ریاست اور معاشرے کی بنیاد پر ضرب لگا رہا ہے“۔
In a nonpartisan effort, I have been talking to friends & colleagues about the current economic, political and social crisis of Pakistan which are now striking at the core foundations of the state and the society. 1/5
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) January 16, 2023
انہوں نے کہاکہ”ایک ہی وقت میں انفرادی اور اجتماعی حقوق شدید دباؤ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں علاقائی اور نسلی اکائیوں میں وسیع پیمانے پر عدم اطمینان ہے“۔
.@SKhaqanAbbasi, @MiftahIsmail , @fawadhasanpk, @Asad_Ashah, Haji Lashkari Raisini, Mir Humayun Kurd, Khawaja Mohammad Hoti & others are planning a series of seminars across Pakistan to bring about a political consensus for restructuring the governance structures of Pakistan 3/5
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) January 16, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ ”یہ مشکل وقت ہم سے پاکستان کے لیے دوبارہ سوچنے کا تقاضا کرتا ہے۔ لہٰذا، ہم میں سے چندشاہد خاقان عباسی،مفتاح اسماعیل،فواد حسن فواد،اسد علی شاہ،حاجی لشکری رئیسانی، میر ہمایوں کرد، خواجہ محمد ہوتی اور دیگر پاکستان کے انتظامی ڈھانچے کی تشکیل نو کے لیے سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے پاکستان بھر میں سیمینارز کا ایک ایسا سلسلہ شروع کررہے ہیں جو لوگوں کی امنگوں کو بہتر طریقے سے پورا کر سکے“۔
Lashkari Raisani, Humayun Kurd & friends have kindly offered to host the seminar which will be held on Sat 21st of January 2023, 10 O clock at Noori Khan cultural complex. We look forward to start a constructive debate for realising the true potential of our beautiful country.
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) January 16, 2023
انہوں نے کہاکہ”ہم سب سے خوبصورت لیکن سب سے زیادہ نظر انداز صوبے بلوچستان سے آغاز کریں گے اور ہمارا پہلا سیمینار کوئٹہ میں ہوگا، لشکری رئیسانی، ہمایوں کرد اور دوستوں نے اس سیمینار کی میزبانی کی پیشکش کی ہے جو 21 جنوری 2023 بروز ہفتہ صبح 10 بجے نوری خان کلچرل کمپلیکس میں منعقد ہوگا“۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ” ہم اپنے خوبصورت ملک کی حقیقی صلاحیت کو سمجھنے کے لیے ایک تعمیری بحث شروع کرنے کے منتظر ہیں“۔