مجھے نااہل کیا گیا تو لوگ میرے نظریے کو ووٹ دیں گے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے نواز شریف کو سیاستدان نہیں سمجھتا ، ن لیگ میں ٹوٹ پھوٹ کی آوازیں آرہی ہیں ، ن لیگ میں موروثی سیاست کے خلاف پہلی آواز چودھری نثار نے بلند کی۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ پی ڈی ایم عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے، پی ڈی ایم ناکام ہوچکی ہے، حکمرانوں پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار عمران خان نے لاہور میں  اپنی رہائش گاہ پر سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے عوامی مسائل کو مفادات کے لیے استعمال کیا، تحریک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت کو 8 نہیں ڈیڑھ ماہ ہوئے ہیں، سہولت کاری نومبر کےبعدختم ہوئی، جاوید لطیف

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے منی بجٹ لانے کی تیاری کرلی

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل ایسا شاٹ ہے جسکی گونج صدیوں تک انہیں سنائی دے گی، نوازشریف سیاستدان نہیں، بلوچستان کا سیاسی حل تلاش کرنا ہوگا۔

سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میرے پاس بہت سے کارڈ باقی ہیں، اپنے کارڈ کھیلے تو پی ڈی ایم حیران رہ جائے گی، پنجاب اسمبلی کی تحلیل پی ڈی ایم کیلئے ایک  شاٹ ہے۔ اس شاٹ کی  گونج صدیوں تک انہیں سنائی دے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل  کی   سمری میں انتخابات کی تاریخ نہ لکھ کر آئین کی خلاف ورزی کی، اس اقدام کو عدالتوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان صاف شفاف انتخابات نہ ہوئے تو سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، اسحاق ڈار کے بارے میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ وہ ساری تباہی کا ذمہ دار ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے اندر توڑ پھوڑ کے حوالے سے سنجیدہ آوازیں سننے کو مل رہی ہیں، مسلم لیگ ن کی موروثی سیاست کے خلاف پہلی آواز چوہدری  نثار نے بلند کی۔

تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جنرل الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ بھی ہوا تو سڑکوں پر احتجاج کا کوئی آپشن زیر غور نہیں، ان کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں، وسائل کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کیاگیا، ہماری حکومت  بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے۔

سربراہ تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے نہ اہل کر بھی دیا تو لوگ تحریک انصاف کے نظریے کو ووٹ دیں گے۔

متعلقہ تحاریر