شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کےسرکاری اسکول میں داخلے کی طویل قطاریں

شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول میں داخلوں کیلئے طویل قطاریں لگ گئیں تاہم شہزاد رائے نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس صرف 2 ہزار 500 لڑکیوں کی جگہ ہے  قوم مدد کرے تو تمام اسکول ایسے بنا سکتے ہیں

معروف گلو کار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کے  زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والی فاطمہ  جناح گورنمنٹ اسکول میں داخلوں کے لیے طویل قطاریں لگ گئیں ۔

گلوکار شہزاد رائے نے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں والدین اپنی بیٹیوں کو فاطمہ  جناح اسکول میں داخلے دلوانے کیلئے طویل قطاریں بناکر  کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

زندگی ٹرسٹ، ٹک ٹاک اور آئی ٹی منسٹری کی ڈیجیٹل سیفٹی آگاہی مہم میں توسیع

شہزاد رائے نے کہا کہ مفت و معیاری تعلیم کے حصول کیلئے لوگ اپنے بچوں کو نجی اسکولوں سے نکال زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والی سرکاری اسکول میں آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں والدین اپنی بیٹیوں کو داخلہ دلانے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔ ہماری مدد کریں تو ایک دن پاکستان کے تمام سرکاری سکول ایسے ہوں گے۔

شہزاد رائے نے بتایا کہ ہزاروں والدین زندگی ٹرسٹ کے فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول میں اپنی بیٹیوں کے داخلے کے لیے پرائیویٹ آپشنز پر قطار میں کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مفت معیاری تعلیم کے لیے  خوشی ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہم ان سب کو حاصل نہیں کر سکتے، یہاں پہلے ہی 2500 لڑکیاں زیر تعلیم ہیں۔

اداکار اور اینکر پرسن فہد مصطفیٰ نے شہزاد رائے کے پیغام کو شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ شہزاد رائے کی مدد کی جائے  جس پر گلوکار نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

جاوید ملک نامی صارف نے کہا کہ  شہزاد رائے نے دکھایا کہ کس طرح سرکاری اسکولوں کو معیاری، جدید فن، سائنس اور کھیلوں کی تعمیر کے ساتھ تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر