امریکی بحریہ کے جیٹ طیارے فلم ٹاپ گن میوریک میں شامل

ٹام کروز کی 27 مئی کو سینماؤں کی زینت بننے والی فلم ٹاپ گن میوریک نے مقبولیت کا نئے ریکارڈ بنادیئے

بالی وڈ اداکار ٹام کروز کی نئی فلم ٹاپ گن میوریک کی شوٹنگ کے لیے امریکی نیوی سے جیٹ فائٹرز طیارے کرائے پر حاصل کیے گئے۔ جن کا ایک گھنٹے کا 11 ہزار 374 ڈالر ادا کیے گئے ۔

مشہور و معروف بالی وڈ اداکار ٹام کروز کی 27 مئی کو سینماؤں کی زینت بننے والی فلم ٹاپ گن میوریک نے مقبولیت کا نئے ریکارڈ بنادیئے۔ اس فلم میں امریکی بحریہ کے جدید ایف 18 سپر ہورنٹس جیٹ طیارے استعمال کیے گئے ہیں جن کا ایک گھنٹے  کا کرایہ تقریباً 24 لاکھ روپے اداکیا گیا تاہم  یہ طیارے اس  شرط پر فراہم کیے گئے کہ  ٹام کروز جیٹ طیارے کے کنٹرول کو مت چھوئیں۔ ٹام کروز نے مطالبہ کیا تھا کہ دوران شوٹنگ طیارے اداکاروں کو اڑانے کی اجازت دی جائے تاکہ انہیں احساس ہو کہ پائلٹ کن مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نبیل قریشی نے مصدق ملک کو زہر فنڈ قائم کرنیکا مشورہ کیوں دیدیا؟

پینٹا گون کے حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ فلم کے اداکاروں کو باقاعدہ جدید طیاروں میں پائلٹ کے پیچھے بیٹھا کر  انجیکٹ کرنے اور سمندر میں  خود کو بچانے کی تربیت بھی دی گئی ۔  حکام نے کہاکہ حریہ کی جانب سے طیاروں، طیارہ بردار بحری بیڑے اور فوجی ٹھکانوں میں فلم کی شوٹنگ کی اجازت دی گئی حالانکہ اصل ٹاپ گن پائلٹس اس طرح اصولوں کی خلاف ورزی نہیں کرتے جیسا فلم میں دکھایا گیا۔

پینٹاگون کے انٹرٹینمنٹ میڈیا آفس کے سربراہ گلین رابرٹس نے مزید بتایا کہ  ٹاپ گن میورک کے لیے  جدید ایف 35 سی طیاروں کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم ایف 35 سنگل سیٹ والے طیارے ہوتے ہیں اس لیے  ان کی اجازت نہیں دی جا سکی ۔

ٹام کروز کی فلم ٹاپ گن میورک  نے پہلے ہفتے میں 10 کروڑ ڈالر کا بزنس کرلیا ہے جبکہ پیرا ماؤنٹ پکچرز نے اپنی ایک  رپورٹ میں  ٹام کروز کی فلم ٹاپ گن میورک  کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں 3 ہفتوں کے دوران 100 کروڑ ڈالرز کمانے میں کامیاب ہوسکتی  ہے ۔

متعلقہ تحاریر