چین نے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ری فنانس کرنے پر اتفاق کرلیا، مفتاح اسماعیل

چینی بینکوں کے ڈیپازٹ سے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئےگی

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کا 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ری فنانس کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ ان  کا کہنا ہےکہ چینی بینکوں کے ڈیپازٹ سے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئےگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ  پاکستان کا چین کے ساتھ 2 ارب 30 کروڑ ڈالرکے قریب بینک ڈیپازٹ کی ری فنانسنگ پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ قرض  کی واپسی  کو مؤخر کرنےکی شرائط  بھی طے پا گئی ہیں اور چین سے بہت جلد 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ملنےکا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے

موڈیز نے پاکستان کی معاشی آوٹ لک مستحکم سے منفی کردی

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹر  ہینڈل پر لکھا کہ  چائنا کی ری فنانسنگ سے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ دونوں اطراف سے کچھ معمول کی منظوریوں کے بعد جلد ہی آمد متوقع ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ چینی بینکوں کے ساتھ معاہدے سے زرمبادلہ  کے  ذخائر کو تقویت ملے گی  اور  ملک کو درآمدی ادائیگیاں کرنے کے قابل بنائے گا جبکہ روپے کو کچھ سہارا دینے کے ساتھ ساتھ مالی سال 2021-22 کے آغاز سے اب تک اس میں 25 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب نے پاکستان کے لیے تین ارب ڈالر واپسی کی مہلت بڑھانے کا اعلان کر دیا۔سعودی وزیر خزانہ شہزادہ محمد الجدان نے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے دوران بتایا تھا کہ  کہ پاکستان کو دئیے گئے تین ارب ڈالرز ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر