مقدمہ جیتنے کے بعد جونی ڈیپ کے پرفیوم کی فروخت میں اضافہ
جونی ڈیپ سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے ان کے برانڈڈ پرفیوم ڈائر ساویج کی خریداری بڑھ گئی

بالی وڈ فلم پائریٹس آف دی کیریبیئن کے ہیرو جونی ڈیپ اور سابق اہلیہ ایمبرہرڈ کے کیسز کا فیصلہ ہوگیا۔ ایمبرہرڈ جونی ڈیپ کے خلاف مقدمہ ہار گئیں تاہم جونی ڈیپ کی اس جیت کے بعد اس مقدمے کا ایک اور دلچسپ پہلو سامنے آیا کہ جونی ڈیپ کے پرستاروں نے ان کے برانڈ کے پرفیوم کی خریداری شروع کردی۔
جونی ڈیپ کے پرستاروں نے ایمبرڈ ہرڈ کی جانب سے لگائے گئے گھریلوں تشدد اوردیگر الزامات کو جھوٹا قراردیا اور جونی ڈیپ سے اظہاریکجہتی کرنے کے لیے انکے برانڈ ڈ پرفیوم ڈائرساویج کی خریداری میں اضافے کردیا۔ متعدد پرستاروں کا کہنا تھا کہ ایک مقدمے میں جونی ڈیپ پرجو 20 لاکھ ڈالرہرجانہ عائد کیا گیا ہے عداوت کی جانب سے اسے پرفیوم کی سیل سے پورا کرلیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
جونی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ جیت لیا
پرفیوم برانڈ کی جانب سے جونی ڈیپ کیس کے حوالے سے تاحال کوئی واضح بیان نہیں آیا تاہم بہت سے لوگوں نے برانڈ کی فروخت میں اضافے کے لیے زبردست اقدام قراردیا۔ ڈائر ساویج کی تشہیری مہم سوشل میڈیا اوردیگر پلٹ فارم پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔
ایمنرڈ ہرڈ کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات میں بری ہونے بعد جہاں پرفیوم برانڈ کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا وہیں جونی کے انسٹاگرام فالورز میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ طلاق کے مقدمے کے دوران جونی کے فالوورز کی تعداد 5.9 ملین تھی تاہم رواں برس مئی میں ان کے فالوورز کی تعداد تقریباً 24 ملین کے قریب پہنچ گئی۔ جونی نے انسٹاگرام پر آخری پوسٹ فروری 2022 میں کی تھی۔

دوسری جانب مقدمہ ہارنے کے بعد ڈیڑھ کڑور ڈالر جرمانے عائد ہونے کے بعد ایمبرہرڈ نے ہاتھ کھڑے کردیئے۔ ایمبرڈ ہرڈ کے وکیل نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ میر ی موکل کے اثاثوں میں اتنی رقم موجود ہی نہیں ہے۔ ایمبرڈ کے وکلاء نے ججز پرالزام بھی عائد کیا ہے کہ عدالت نے سوشل میڈیا مہم کے دباؤ سے متاثر ہوکر جونی کے حق میں فیصلہ دیا۔









