جیو نیوز  نے عامر لیاقت کی چوتھی شادی کروادی

عامر لیاقت اپنی چوتھی شادی کی خبر پر پھٹ پڑے، جیو ٹی وی کو آڑے ہاتھوں  لے لیا

جیونیوزنےعامرلیاقت کی چوتھی شادی کروادی۔ نجی اردو نیوز چینل  نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی اورمشہوراور متنازعہ اینکر ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے چوتھی شادی کرلی ہے۔

ملک کے معروف اینکرعامر لیاقت کی مشکلات کم ہونے کی بجائے مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ تیسری شادی کے بعد ترک وطن کرکے امریکا میں بسنے والے عامرلیاقت حسین کی چوتھی شادی کا معاملہ اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بنا جب جیوزنیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں ان کی چوتھی شادی کا دعویٰ کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

مہنگے پٹرول نے طوبیٰ انور کو کس چیز کی افادیت کا احساس دلادیا؟

تیسری شادی کے انتہائی متنازعہ اختتام  کے بعد امریکا میں رہائش پذیرعامرلیاقت اپنی چوتھی شادی کی خبر پرپھٹ پڑے۔ عامرلیاقت حسین نے اپنی چوتھی شادی کے بارے وضاحت دیتے ہوئے نجی ٹی وی کو آڑے ہاتھوں لیتےخصوصی پیغام دیا۔

انہوں نے شاعرانہ انداز میں نصرت فتح علی کی قوالی کے چند اشعار کہے۔ کب تک مجھ پر تہمتیں لگاؤ گے؟۔ کب تک جھوٹ باندھ کے مجھ پر کماؤ گے؟۔ کب تک کبھی مجھے حادثوں میں مرواؤ گے ؟۔ کب تک مجھے اپنوں سے بچھڑواؤ گے ؟۔ کب تک آخر کب تک ؟۔ ایک دن تو مر ہی جاؤں گا نا،پھر میرے بعد کس کو ستاؤ گے ؟۔

عامرلیاقت نے مزید کہا کہ اتنی دشمنی، اتنی نفرت،اتنا بغض، کتنا تمہیں کما کردیا ہے جیو والو۔ میں نے تو تم سے کبھی رمضان نشریات کے الگ سے پیسے تک نہیں لیے۔ ایک انسان ویسے ہی تم سب کا ملک چھوڑ رہا ہے اس کی غلط فہمی تھی کہ یہ اس کا بھی ملک ہے۔ سکون سے جانے تو دو اور پھر جیو۔

واضح رہے کہ متنازعہ اینکر ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے  رواں سال  فروری  میں تیسری شادی کی دانیہ شاہ نامی لڑکی سے شادی کی جو کہ بدقسمتی   سے مئی تک ہی چل سکی اور مئی میں دانیہ شاہ نے عامر لیاقت سے خلع کی درخواست دائرکردی۔

دانیہ شاہ نے خلع کی درخواست میں عامرلیاقت سنگین الزامات کی بوچھاڑ بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ عامرلیاقت مجھ پر تشدد کرتے ہیں۔ وہ شراب نوشی اور آئس کا نشہ بھی کرتے ہیں۔ وہ میرے ذریعے پیسے کمانا چاہتے تھے۔ وہ ایک عیاش شخص ہے ۔

دانیہ شاہ نے عدالت سے استدعا ہے کہ عامرلیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے، حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دے، عدالت ایک لاکھ روپے خرچہ نان نفقہ مقرر کرے۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت دانیہ شاہ سے قبل مشہور اداکارہ و ماڈل طوبیٰ انور سے شادی کی تھی جو کہ صرف 14 ماہ چل پائی جبکہ عامر لیاقت  کی پہلی بیوی سے ان سے  2 ہیں جن میں ایک 20 سالہ بیٹا  احمد اور  16 سالہ دعا ہے۔

متعلقہ تحاریر